لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزاکو عہدے سے ہٹانے کیلئے ان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا۔ریفرنس اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا کی جانب سے دائرکیا گیا، ریفرنس میں کہا گیا کہ نجی کمپنی بنام وزارت پٹرولیم کا کیس 7 سال سے جسٹس شمس کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ بار نے ججوں کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ قرار دیدیا
ججز تبادلہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ دستاویزات سے واضح ہوگیا کہ ججز کا تبادلہ آئین کے ساتھ فراڈ اور کالعدم قرار دینے کے قابل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ تبادلے کے لیے ججوں کے نام سیکریٹری قانون کی سمری میں سامنے آئے جبکہ اس وقت کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے اندرون سندھ سے کوئی جج موجود نہیں۔
Lahore High Court Bar by Asadullah on Scribd
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بار ایسوسی ایشن ججز تبادلہ کیس جواب سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ