کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر ارسا ایکٹ کے برعکس غیر قانونی طور 6 نہریں نکالنے کے خلاف اور سندھ و زراعت کو درپیش خطرات پر پانی کانفرنس اتوار 26جنوری کو (آج) مقامی ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت ہونے والی پانی
کانفرنس میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، علماء مشائخ،پانی و زرعی ماہرین، کاشتکاروں،وکلاء ، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں دریائے سے کینال منصوبہ سے سندھ اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے سے حل اور تجاویز پر غور کرکے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ مجاہد چنا کا کہنا تھاکہ سندھ کو پہلے ہی پانی کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے زرعی زمین بنجر تو صوبائی دارالخلافہ کراچی میں بھی پانی کا شدید بحران ہے۔ پانی سندھ کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ بن گیا ہے، اس لیے پانی پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ پر امن ائینی و قانونی طور بھرپور مزاحمت کریں گے۔ مقامی رہنماؤں حافظ طاہر مجید اور محمد حنیف شیخ نے کانفرنس کے مقام کا دورہ کر کے انتظامات مکمل اور اس کو حتمی شکل دی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق

اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ افغانستان پاکستان کے
تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلیے ایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے امنی، دہشت گردی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بے امنی سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کا ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے،میئر سکھر
  • پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق
  • آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
  • فیصل آباد: جماعت اسلامی خواتین کاضلعی اجتماع ارکان کل ہوگا
  • پانی کی فراہمی 90 فیصد بحال، 10 فیصد علاقوں میں پیر تک مکمل ہوگی،ترجمان واٹرکارپوریشن کراچی
  • میرپورخاص: جماعت اسلامی کے وفد کی مختلف رہنمائوں کو پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • میرپورخاص،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرمحمد افضال آرائیں ودیگر پریس کلب کے نذیر احمد پنہور ودیگر کوپانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • جماعت اسلامی کی پانی کانفرنس کل ہوگی،علامہ باقر زیدی ،طارق حسن،صاحبزادہ افتخار کو دعوت