Jasarat News:
2025-01-27@04:33:19 GMT

عمران خان اپوزیشن اتحاد پر توجہ دے رہے ہیں‘ فواد چودھری

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، اپوزیشن الائنس کے حوالے سے اسدقیصر اب لیڈ کریں گے،اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق فواد چودھری نے
گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فضل الرحمن، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا کہ آئندہ اگر مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ انھوں نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ اپوزیشن الائنس کے حوالے سے وہ اب لیڈ کریں گے،بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے۔اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی فواد چودھری کے حوالے سے

پڑھیں:

عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا؟

اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ بند کرانے کا عدالتی حکم سامنے آگیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر میں تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ سامنے آ گیا، جس میں  شیر افضل مروت کو کمرہ عدالت تک رسائی کی اجازت نہ دیے جانے کو عدالتی حکم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ آرڈر میں لکھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے تحریر کروایا کہ شیر افضل مروت کو جیل داخلے سے روکا جائے۔ 

حکم نامے کے مطابق عدالت کو اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال خان نے بتایا کہ شیر افضل مروت کمرہ عدالت میں داخلہ چاہتے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ شیر افضل مروت توشہ خانہ ٹو کیس میں ڈیفنس کے وکیل ہیں، جس پر بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت ان کے وکیل نہیں ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے عدالت کو بتایا کہ شیر افضل مروت کو اس کیس میں پیش ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔ جیل آفیسر کا موقف کیس کی مزید سماعتوں کے لیے ریکارڈ پر لایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے ،میاں سرفراز
  • جو عمران خان نے کہا وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے‘بیرسٹر گوہر
  • جو عمران خان نے کہا وہی پی ٹی آئی کا فیصلہ ہے، حکومت کمیشن کا اعلان کرے پھر دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر
  • حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بحال ہونے کے امکانات اچانک روشن
  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی دو روز میں عمران خان سے ملاقات ہوجائے گی، بیرسٹر عقیل
  • عمران خان نے مذاکرات کیلئے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کا اڈیالہ جیل میں داخلہ کیوں رُکوایا؟
  • عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل پیش ہونے سے روک دیا
  • عمران خان کا مذاکرات ختم کرنے کا اعلان