جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے ایم ایس اور اکائونٹنٹ کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم ہے، جنوری میں بجٹ سے 17 لاکھ 67 ہزار کا صفایا کیا گیا ، 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد ادویات پر خرچ کرنے کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کو باہر سے دوا لینے کا مشورہ دیا جا رہا ہے، جبکہ اسپتال کا جنریٹر ایک لاکھ 90 ہزار اور گاڑی ایک لاکھ 80 ہزار کا فیول پی گئی، کوئی پوچھنے والا نہیں، جنوری میں عام ادویات 37700، جان بچانے والی ادویات 7 لاکھ 13 ہزار اور اسپیسفک کنزیومبل 3 لاکھ 10 ہزار کی خریدی گئی، پھر بھی اسپتال میں ادویات کے فقدان سے دور دراز سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں جاوید علی، عمیر، ارباب، مسمات رانی، عائشہ، سندیا کماری اور دیگر نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال میں علاج کی سہولیات ناپید ہو گئی ہیں، ایم ایس کو شکایت پر بھی کوئی ازالہ نہیں ہوتا، سول اسپتال میں نارمل سلائن ڈرپ اور ڈرپ سیٹ تک موجود نہیں، ماہانہ لاکھوں روپے کا بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ اس کی تحقیقات کرائی جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ، وزیر صحت، سیکرٹری اور کمشنر لاڑکانہ سمیت رکن سندھ اسمبلی شیر محمد مغیری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر پرکاش سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپتال میں

پڑھیں:

اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب میں 9 ہزار افراد کو بلاسود قرضے جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے، خواہش ہے پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو، اس مقصد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا، اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔   انہوں نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت شہری 15 لاکھ روپے تک قرض لے سکتے ہیں، 15 لاکھ روپے کا قرض 7 سال میں 14 ہزار ماہانہ قسط پر ادا کرنا ہو گا، چینی سرمایہ کاروں نے پنجاب کو مواقع سے بھرپور سرزمین قرار دیا، سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کے ہاتھ میں حکومت رہی، 40 سالہ ترقی کو تباہ وبرباد کر دیا، شہباز شریف کا ترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی آگے بڑھتے۔

متعلقہ مضامین

  • اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب میں 9 ہزار افراد کو بلاسود قرضے جاری
  • فیصل آباد: الخدمت انور نذیر اسپتال کا صحت پر سیمینار
  • پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔
  • پنجاب میں کھاد ، کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ  اضافہ
  • ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتہ وار بلند ترین سطح 116424 رہی
  • حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ،اچھی خبر آ گئی
  • ‘بیٹے جے کے رونے کی آواز سُن کر باہر آیا’، سیف علی خان نے پہلی بار حملے کی کہانی بتادی