مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر مین پوری اور گٹکے کی مشین لگا کر مال بنا رہا ہے اور پولیس سمیت صحافیوں کو بھی بھتا دے رہا ے۔ مذکورہ لائن مین کاروبار میں ملوث ہونے کے باعث کئی مرتبہ گرفتار بھی ہو چکا ہے اور اس پر درجنوں کیس چل رہے ہیں لیکن حیسکو حکام اور پولیس اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مٹیاری: تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل

مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر میں موجود تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل، شہریوں کے لیے شدید مشکلات، ڈی ایچ کیو اسپتال شہر سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں شدید پریشانی ہو گی، شہری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر شہر میں موجود طبی سہولیات کی تحصیل اسپتال کی او پی ڈی، ای پی آئی اور گائنی وارڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کے لیے موجود لیبارٹری بھی بند کرکے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں مٹیاری شہر اور نواحی دیہاتوں سے آنے والے مریضوں کو ملنے والی طبی سہولیات مکمل بند ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی تحصیل اسپتال کو ڈی ایچ کیو میں منتقل کیے جانے کے خلاف مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا تھا، تاہم اس وقت اس عمل کو فی الحال روک دیا گیا تھا، جبکہ اب خاموشی سے اسپتال کے سارے شعبے بند کرکے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیے گئے اور غریب لوگوں سے صحت کی سہولیات چھین لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک ریٹائرڈ با اثر ڈاکٹر تحصیل اسپتال کی خالی عمارت پر قبضہ کرکے اس میں اپنا نجی میڈیکل سینٹر کھولنا چاہتا ہے جس میں اسے منتخب نمائندے کی مدد حاصل ہے۔ سول سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ، وزیر صحت سندھ، چیف سیکرٹری اور کمشنر حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت تنقید ختم اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے‘شاہد خاقان
  • لاہور جی پی او میں 120 سال سے خاموش تاریخی گھنٹہ
  • سکول اور مدرسوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
  • حیسکو افسران اپنی نا اہلی اور کرپشن چھپانے کا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں، فنکشنل لیگ
  • مٹیاری: گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ پریشر کم، شہری پریشان
  • مٹیاری: تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل
  • انسانی اسمگلنگ…منافع بخش غیرقانونی کاروبار
  • مٹیاری: بجلی چوری کے خلاف آپریشن
  • ملک ریاض کے اثاثوں کی قومی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئیں، خواجہ آصف