بنگلا دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے‘ ہا ئی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پشاور (اے پی پی) پاکستان میں تعینات بنگلا دیش کے ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے گہرے تعلقات ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہ
راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں سیاحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پر یس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہونگے ، بنگلہ دیش میں آنے والے انقلاب کے بعد یہا ں پر جمہوریت اور بھی مضبوط ہو ئی ہے ، ڈاکٹر محمد یو نس کی دوراندیشی کی بدولت انقلاب کے بعد جمہوریت کا پودا اور بھی مضبوط ہو ا ہے اور ترقی پر گا مزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں ،ہماری خواہش ہے کہ انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے ،بنگلہ دیش کی مصنوعات کی پاکستان میں ڈیمانڈ ہے ، چٹاگانگ اور کراچی کے مابین شپنگ سے تجارت جاری ہے لیکن بہت کم ۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں ،ہماری ترجیحات معاشی ترقی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دفاعی شعبے میں بہت کمال رکھتی ہے ،بنگلہ دیش کی کو شش ہے کہ پاک فضائیہ کیساتھ تعلقات کو مزید بڑھائے، بنگلہ دیش کے پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات مضبوط ہیں پاکستان کے ساتھ مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔اقبال حسین خان نے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ آج آپ لوگوں کے درمیان ہوں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بہترین ملٹری اور سفارتی تعلقات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈائریکٹ فلائٹ نہیں، دونوں طرف سے ڈائریکٹ فلائٹ شروع کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے،فلائٹس شروع کرنے کے لئے اقدامات کریں گے،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کاروبار اور ثقافت کے نئے باب کھلیں گے، پشاور سمیت پاکستان میں مختلف یونیورسٹرز کا دورہ کیا،ان یونیورسٹیوں میں تعلیم کا نظام بہت بہتر ہے،پاکستان میں جہاں جاتا ہوں جی ٹی روڈ کا نام سنتا ہوں،جی ٹی روڈ ایک انٹرنیشنل روٹ ہے اس پر تجارت شروع ہونی چاہیے، ریلوے ٹریک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سارک آفس ہے ، بہت مسئلے حل ہوسکتے ہیں،عوام کی فلاح کے لئے ساتھ بیٹھنا ہوگا،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کاروبار کے بہت مواقع موجود ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بنگلا دیش
پڑھیں:
پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025ء کے پہلے نصف میں 14 فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایف ڈی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے اہم موقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔