وزیراعلیٰ کا وڈیرانہ لب و لہجہ پست ذہنی سطح کا اظہار ہے،منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبے کی سرکاری جامعات اور وائس چانسلرز کے بارے میں ریمارکس کے حوالے سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات کے بارے میں وڈیرانہ لب و لہجہ اختیار کر کے تعلیم سے وابستہ شخصیات کے حوالے سے اپنی پست ذہنی سطح کا
اظہار کر دیا ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اصل مسئلہ جامعات کی خودمختاری کو ہدف بنا کر اپناتابع کرنا اور اساتذہ کی مستقل تقرری کے بجائے انہیں کنٹریکٹ پر بھرتی کرنا ہے اور جامعات میں تعلیم سے وابستہ سینئر اساتذہ ، وائس چانسلرز کو مقرر کرنے کے بجائے بیورو کریٹ کو تعینات کرنا ہے جبکہ یہ بات ہر محقق اچھی طرح جانتا ہے کہ بیورو کریٹس نے پاکستان کے دیگر شعبوں کا کیا حال کیا ہے ، ان کی کارکردگی کی مثالیں ہر تھوڑے عرصے کے بعد دیکھنے اور سننے کو ملتی ہیں ۔ اس ساری حقیقت کے سامنے ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ سندھ ، بیورو کریٹس کو سرکاری جامعات کا وائس چانسلربنانے پر مصر ہیں ۔ اس کے لیے طویل عرصے سے کوششیں جاری ہیں اور اب وزیر اعلیٰ کے گفتگو سے ساری حقیقت کھل کر بھی سامنے آگئی ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر ایک علمی مقام و مرتبے کا نام ہے ، کراچی یونیورسٹی سمیت صوبے کی دیگر جامعات میں ایسے وائس چانسلرز گزرے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی جامعہ کے شناخت اور کارکردگی کو معتبر بنایا بلکہ انہوں نے ہی علم و تدریس کے نئے پہلوئوں کو نمایاں کیا لیکن وزیر اعلیٰ نے زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے لاکھوں طلبہ وطالبات کے ان وائس چانسلرز کی خدمات کو سرے سے نظر انداز کر کے گنتی کے چند افراد کو بطور مثال پیش کیاحالانکہ وہ بھول گئے کہ ایسے تمام افراد اپنے جیسوں کے منظور نظر اور سفارشی طور پر بھرتی کیے گئے تھے ، جس سے ان کے تقابلی معیار کا بخوبی انداز کیا جا سکتا ہے ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ سرکاری ِ جامعات کے حوالے سے جماعت اسلامی اساتذہ اور طلبہ کی تحریک کی مکمل پشتیبان ہے ، اس حوالے سے ہم ان کے مطالبات کی منظوری تک ان کی جدو جہد میں شریک رہیں گے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وائس چانسلرز وزیر اعلی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ
— فائل فوٹوجماعت اسلامی کے تحت کراچی میں شارع فیصل پر عزہ یکجہتی مارچ میں شرکاء کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
عزہ یکجہتی مارچ سے شام کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خطاب کریں گے۔
اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ جلسے کا مقصد غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ مارچ سے مسلم ممالک کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ مظلوموں کے لیے آواز اٹھائیں۔