اسد قیصر کا فضل الرحمن سے رابطہ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف)
کے رہنماؤں کی آئندہ ہفتے ملاقات طے پاگئی۔ زرائع کا کہنا تھا کہ طے پانے والی ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شامل ہونے کی دعوت دے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
گورنر سندھ اور میئر کراچی کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ہوئی، جس میں شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے درمیان ملاقات گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں شہر کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ کامران خان ٹیسوری نے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان کی بھرپور سپورٹ جاری رکھی جائے گی، کراچی کی ترقی ہم سب کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ سے ذاتی تعلقات ہیں اور شہر کی بہتری اور عوام کی خدمت ہی دونوں کا مقصد ہے، گورنر سندھ کو کراچی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر آگاہ کیا ہے، انشا اللہ ہم سب مل کر کراچی کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا، یہ ملاقات کراچی کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ شہر کے اہم عہدیداران مل بیٹھ کر شہر کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔