Jang News:
2025-01-27@04:10:36 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

فائل فوٹو

لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی

علامتی تصویر۔

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے شہر چوٹیاروں میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد قتل جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کرکے شہر کو بند کروادیا جبکہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے میں قتل ہونے والے 3 افراد کی میتیں بھی اسپتال لائی گئیں جبکہ گولیاں لگنے سے 6 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گروپ کے لوگوں نے دوسرے گروپ کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ ادھر سانگھڑ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورتحال ہے۔

واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے سانگھڑ شہر میں فائرنگ کر کے شہر کو بند کرادیا ہے۔

دریں اثنا پولیس کے مطابق سانگھڑ شہر میں کشیدہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے مختلف اضلاع سے پولیس کی نفری طلب کی گئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق مٹیاری، نواب شاہ اور میرپور خاص سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی
  • لاہور؛ حلیہ تبدیل کرکے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، بچے کی جلی ہوئی لاش برآمد
  • لاہور،سفاک ماں اپنے ہی دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ملوث نکلی
  • میرپور ماتھیلو:پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں تیز
  • لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد
  • لاہور، فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شبیہہ ذوالجناح کا نگران جاں بحق
  • گلبرگ میں پولیس سے مقابلے میں2مبینہ ڈاکو ہلاک
  • لاہور: تنخواہ لینے آئی لڑکی سے ملزمان کی زیادتی