Express News:
2025-04-17@19:03:28 GMT

سوڈان میں اسپتال پر ڈرون حملہ، 67 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

DARFUR:

سوڈان کے دارفر ریجن میں الفشر کے علاقے میں قائم اسپتال میں ڈرون حملے میں مریضوں سمیت 67 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقامی سماجی کارکنوں اور اسپتال ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اسپتال میں ہونے والے ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرون حملہ گزشتہ روز کیا گیا تھا اور 37 افراد اسی وقت جاں بحق ہوگئے تھے اور اب مزید زخمی دم توڑ گئے ہیں اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی ہے۔

خطے کے گورنر مینی مناوی نے ایکس پر خون سے لت پت لاشوں کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سوڈان میں پیراملیٹری آر ایس ایف اور سرکاری فورسز کے درمیان مسلح لڑائی جاری ہے تاہم اس حملے کے حوالے سے تاحال وضاحت نہیں ہوئی کہ کس فریق نے حملہ کیا تھا۔

آر ایس ایف نے سوڈان کی فوج سے اپریل 2023 میں شروع ہونے والی لڑائی میں مغربی خطہ دارفر کا تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

شمالی دارفر کے دارالحکومت الفشر کو آر ایس ایف کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے  رکھا ہے تاہم سوڈانی فوج کے حمایت یافتہ مسلح گروپس ان فورسز کو علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہیں اور تمام حملے پسپا ہو رہے ہیں۔

سوڈان میں جاری اس لڑائی کے دوران الفشر میں طبی مراکز تباہ کردیے گئے ہیں اور ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز نے بیان میں کہا تھا کہ رواں ماہ سعودی اسپتال واحد طبی مرکز ہے جہاں سرجیکل سہولت دستیاب ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پورے ملک میں 80 فیصد اسپتالوں میں لڑائی کی وجہ سے سہولیات ناپید ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب دونوں فورسز کی اس خوف ناک لڑائی میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں، لاکھوں افراد اپنے علاقوں سے ہجرت کرگئے ہیں اور آبادی کی ایک بڑی تعداد خوراک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیں اور

پڑھیں:

راولپنڈی میں طوفان اور بارش کے حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

راولپنڈی اورجہلم میں آندھی، طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث دیواریں گرنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں گرنے کے تین واقعات میں دوافراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

نواحی علاقے محلہ شہیداں میں لوڈرگاڑی پرڈیرے کی دیوارگر گئی جس کے نتیجے میں دوافراد موقع پر جاں بحق،چار زخمی ہوئے جنہیں راولپنڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دیوار گرنے کا دوسرا واقعہ پڑی درویزہ میں پیش آیا جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہوئیں، نواحی علاقہ سہالہ میں دیوار گرنے کے تیسرے واقعہ میں ایک بچہ اورنوجوان شدید زخمی ہوئے۔

راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں مسجد کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 24سالہ موسی جاں بحق ہوگیا جس کاا تعلق ہزارہ کالونی سے ہے،لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں غیرملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر حملہ،4 ملزمان گرفتار
  • امریکہ کی جانب سے یمن کے الحدیدہ پر 4 بار حملہ
  • راولپنڈی میں طوفان اور بارش کے حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی
  • اسرائیلی حملوں سے شدید بیمار مریض اہم طبی امداد سے محروم ہو چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ
  • غزہ میں اسپتال پر حملہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: دفترِ خارجہ
  • پوٹن‘ بائیڈن اور زیلنسکی جنگ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں.صدرٹرمپ
  • پاکستان کی غزہ کے بیپٹیسٹ اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • بنوں: صوبائی وزیر کے پرائیویٹ سیکریٹری کے مکان پر دستی بم حملہ