Jasarat News:
2025-01-27@04:03:04 GMT

دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم 154رنز پر آئوٹ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

دوسرا ٹیسٹ ، ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم 154رنز پر آئوٹ

ملتان : کامران غلام کو آئوٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز بولر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

ملتان (اسپوٹس ڈیسک )سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہوگیا، ویسٹ انڈیز کل صبح ساڑھے 9 بجے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز شروع کرے گا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا۔کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آئوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ مڈل آرڈر بیٹر کیویم ہوج 21 اور کیمار روچ 25 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تاہم گڈاکیش موتی نے 55 اور جومل واریکن 36 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی ۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ براتھویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کا اسکواڈمیں کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز کی

پڑھیں:

دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ

ملتان (نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی، مہمان ٹیم کے 8 کھلاڑی ابتدا میں ہی پویلین لوٹ گئے، مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا۔

ٹاس

قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔

قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا
  • دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ
  • دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
  • دوسرا ٹیسٹ: دوسرے دن کے کھیل کا آغاز، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
  • دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز جاری
  • ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے میچ میں پاکستان ٹیم 154 رنز پر ڈھیر
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ
  • دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،صرف38سکور پر7کھلاڑی آئوٹ
  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ