Jasarat News:
2025-01-27@04:13:34 GMT
محمد آصف پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں‘وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چمپئنز کوئسٹ محمد آصف کو چیک دیتے ہوئے
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں سے پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اسنوکر چمپئن محمد آصف کی ملاقات ہوئی ۔ وزیرِ اعظم نے محمد آصف کو حال ہی میں سری لنکا میں منعقدہ سارک اسنوکر چمپین شپ جیتنے پر مبار کباددی اور محمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک بھی پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے محمد آصف سے گفتگومیں کہا کہ آپ نے اسنوکر کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی وزیرخارجہ کا اسرائیلی وزیر اعظم سے پہلا رابطہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بات چیت میں روبیو نے واشنگٹن کی جانب سے اپنے اتحادی اسرائیل کے لیے سپورٹ کو باور کرایا۔ اس کے علاوہ ایران اور غزہ میں یرغمال اسرائیلیوں کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔وزارت خارجہ کے مطابق روبیو نے نیتن یاہو کو بتایا کہ واشنگٹن غزہ میں بقیہ یرغمالیوں کی آزادی میں معاونت کے لیے "انتھک محنت" جاری رکھے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے نیتن یاہو سے بات چیت میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ وہ ایران کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے اور امن کے مواقع تلاش کرنے کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں۔(جاری ہے)
روبیو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے لیے امریکا کی ٹھوس حمایت برقرار رکھنا ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ مارکو روبیو کا اسرائیلی جانب کے ساتھ پہلا ٹیلیفونک رابطہ ہے۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے بدھ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد سے دو علاحدہ ٹیلی فون کالوں پر رابطہ کیا۔ بات چیت میں غزہ، شام، لبنان اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔