آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کلب فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسپورٹس ڈیسک)ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی،پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو68رنز سے شکست ہو گئی،202رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہ تاج کلب کی مضبوط بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی تھے،وقفہ میں ان کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے تعارف بھی کروایا گیا۔ شاہ تاج کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ایمس کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر201رنز اسکور کئے۔اس کی جانب سے محب قریشی نے 39گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے48،حارث خانزادہ نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے41جبکہ ابتسام شیخ نے پانچ چوکوں کی مدد سے28رنز اسکور کئے۔شعبان بھٹو نے اور وقاص قریشی نے دو دو جبکہ کلیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شاہ تاج کرکٹ کلب کی ٹیم19ویں اوورز میں 133رنز بنا سکی،زیشان نے2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے21گیندوں پر42رنز اسکور کیے اور ٹاپ اسکورر رہے،اویس قریشی نے20رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد اصغر نے 23رنز دے کر پانچ جبکہ ابتسام شیخ نے 36رنز دے کر تین اور اویس شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ماجد اصغر مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ٹینس کے عظیم کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں ریٹائرمنٹ لے لی
نوواک جوکووچ ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے حیران کن لمحات میں آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میچ کے دوران الیگزینڈر زیوریف کے خلاف ریٹائرمنٹ لے لی۔
یہ واقعہ میلبورن میں اس وقت پیش آیا جب جوکووچ نے میچ کے دوران واضح طور پر جسمانی مسائل کا سامنا کیا۔ ان کی انجری نے انہیں کھیل جاری رکھنے سے روک دیا، جس کی وجہ سے زیوریف کو فائنل کے لیے واک اوور حاصل ہوا۔
یہ ٹورنامنٹ جوکووچ کے مداحوں کے لیے مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی غیرمعمولی کارکردگی اور جذبے کے ساتھ مشہور رہے ہیں۔ دوسری طرف، زیوریف نے اس موقع کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا اور اب وہ اپنے پہلے گرینڈ سلم ٹائٹل کے لیے ایک قدم اور قریب پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’آسٹریلیا میں مجھے زہر دیا گیا تھا‘، سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکوویچ کا دعویٰ
انجری کے شکار نوواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن سیمی فائنل میں الیگزینڈر زیوریف کے خلاف پہلا سیٹ ہارنے کے بعد میچ چھوڑ دیا۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریک میں 7-6 (5) سے ہارنے کے فوراً بعد نیٹ کے قریب جا کر زیوریف کے حق میں میچ دے دیا۔ جیسے ہی جوکووچ کورٹ سے باہر گئے، مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آوازیں کسیں، جس پر انہوں نے دونوں انگھوٹھے اوپر کرکے جواب دیا۔
جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنا 11واں چیمپئن شپ ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہوں نے کوارٹر فائنل میں کارلوس الکاراز کے خلاف میچ کے دوران اپنے بائیں ٹانگ پر چوٹ کھائی تھی۔
زیوریف جو نمبر 2 سیڈ ہیں، نے اپنے کیریئر میں پہلی بار میلبورن کے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ اب وہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے مقابلہ کریں گے، جس میں نمبر 1 دفاعی چیمپئن جانک سینر (اٹلی) اور نمبر 21 بین شیلٹن (امریکا) آمنے سامنے ہیں۔ زیوریف اس سے قبل 2 بڑے ٹورنامنٹس کے رنر اپ رہ چکے ہیں اور اب وہ اپنے پہلے گرینڈ سلم ٹائٹل کی امید میں ہیں۔ ردوں کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹینس اسٹار کا فوڈ سپلیمنٹ کمپنی کے خلاف ایک کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ، وجہ دلچسپ نکلی
نوواک جوکووچ 22 مئی 1987 کو پیدا ہونے والے سربیا کے پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ہیں۔ وہ ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز (ATP) کی جانب سے مجموعی طور پر ریکارڈ 428 ہفتوں تک دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی رہ چکے ہیں، جو 13 برسوں میں ایک ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سال کا اختتام دنیا کے نمبر 1 کھلاڑی کے طور پر 8 مرتبہ کیا جو ایک اور ریکارڈ ہے۔ جوکووچ نے مردوں کے سنگلز میں ریکارڈ 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتے ہیں، جن میں 10 آسٹریلین اوپن ٹائٹلز شامل ہیں۔
جوکووچ کی شاندار کامیابیاں انہیں ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں شمار کرتی ہیں، اور وہ اپنی مسلسل محنت، لگن، اور بے مثال کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔ مجموعی طور پر انہوں نے 99 سنگلز ٹائٹلز جیتے ہیں، جن میں 72 بِگ ٹائٹلز شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلین اوپن ٹینس میلبورن نوواک جوکووچ