ماسٹر آئل کرکٹ، محمد حسین کلب پری کوارٹر فائنل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب اسپورٹس اینڈ سائنس کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ اسپورٹس اینڈ سائنس پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 187 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ محمد یحییٰ نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 57 ، نعمان احمد نے 32 ، راحیل خان نے 25 اور ایم سجن نے 20 رنز بنائے۔ عارف خان 28 ، ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر سہیل خان نے 30 اور توحید خان نے 33 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں محمد حسین کرکٹ کلب نے 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 190 رنز بنا لئے۔ عاقب حسین رضوی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 16 چوکوں 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 124 اور انٹرنیشنل کرکٹر خالد لطیف نے 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عراق : ریت کا طوفان , ہزاروں افراد اسپتال میں داخل، ائیرپورٹس بند
عراق میں آنے والے ریت کے طوفان کے باعث ہزاروں افراد اسپتال میں داخل ہوگئے۔مٹی کے طوفان کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ کچھ صوبوں میں ائیرپورٹس بھی بند کردیے گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریت کا طوفان وسطی اور جنوبی عراق میں آیا .جس کے باعث 1 ہزار سے زائد افراد کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی عراق کے صوبہ متھنہ کے اسپتالوں میں 700 ایسے مریض آئے جنہیں سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی. صوبہ نجف میں 250 سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبہ دیوانیہ کے اسپتالوں میں 322 مریضوں بشمول بچوں کو اسپتال لایا گیا جبکہ،دی قار اور بصرہ صوبوں میں 530 افراد سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر اسپتال لائے گئے۔وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق، ریت کے طوفان سے زخمی ہونے والے زیادہ تر لوگ بصرہ صوبے میں تھے، جن میں 1,000 سے زائد افراد اسپتال میں داخل ہوگئےرپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریت کے طوفان کے باعث حد نگاہ شدید متاثر ہوئی جب کہ صوبے نجف اور بصرہ کے ایئر پورٹ بند کیے گئے۔عراق میں ریت کے طوفان عام ہیں. تاہم وزارت ماحولیات نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے باعث مستقبل میں ریت کے مزید طوفان آنے کا امکان ہے۔