Jasarat News:
2025-04-15@06:23:08 GMT

بابر اعظم کنگ نہیں انسان ہیں ،شاداب خان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

لاہور (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کنگ نہیں انسان ہیں، مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔ شاداب خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔شاداب خان نے کہا کہ بابر اعظم کنگ تو نہیں انسان ہیں، دیکھیں مجھے لگتا ہے کہ یہ بابر پر ایکسٹرا بوجھ ڈالا گیا ہے اس کو نارمل رکھنا چاہیے۔ اس سے کہا گیا یہ تو آپ کے اچھے دوست حسن علی نے کہا کہ بوبی از دا کنگ ۔اس پر شاداب خان نے کہا کہ حسن علی نے یہ تو غلط کیا ہے، میں تو ایک میم دیکھ رہا تھا کہ لڑکے نے بولا کہ آپ ریکوئسٹ کرو حسن علی سے کہ وہ میڈیا پر آکر بولے کنگ نہیں کرے گا تو وہ پرفارم کرلے گا۔شاداب خان نے کہا کہ اس نے کبھی کنگ بولنے کی ڈیمانڈ نہیں کی لیکن ہم لوگوں نے اس پر دبائو ڈال دیا ہے، اب اس کا کنگ والا ٹیگ ختم ہورہا ہے تو وہ اچھا پرفارم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہر انسان کو بہتری کی ضرورت ہے، ہم ماڈرن ڈے کرکٹ سے پیچھے ہیں، بابر کی ایوریج 50 ہے اور اس کا اسٹرائیک ریٹ 130 ہے جب ایوریج اس کی 30ہوگی تو اس کا اسٹرائیک ریٹ بڑھے گا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں پرفارم کرے اور اسٹرائیک ریٹ بھی 170 ہو تو ایسا نہیں ہوسکتا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شاداب خان نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا

اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل کی باتوں کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک کی بالادستی چاہتے ہیں، یہ سب ہمارا نصب العین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ، اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے ، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسی لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذکرات کا کہا ہے یا نہیں۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے ڈیل کی بات میرے علم میں نہیں ہے ، اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی سے اس حوالے سے بات نہیں ہوتی تب تک میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر شعبوں کے افراد کا فرحت اللّٰہ بابر کیخلاف کارروائی پر کھلا خط
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • لکی مروت ،پولیس کا دہشتگردوں کیخلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک
  • لکی پولیس کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
  • معافی اور توبہ
  • مطالعہ کیوں اورکیسے کریں؟
  • پی ایس ایل 10: بابر اعظم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا، رضوان کی پہلی سینچری
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • 26 ویں آئینی ترمیم کی خوبصورت بات جوڈیشری  کا احتساب ہے؛ وزیر قانون