اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے 2024ء میں 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا اسلحہ فروخت کیا۔ امریکی اسلحے کی فروخت میں گذشتہ برس کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ یوکرین اور اسرائیل کی جنگ کی باعث ہوا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سال 2024ء میں امریکا نے غیر ملکی حکومتوں کو 29 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ 3 کھرب 183 ارب ڈالرز سے زائد کا فوجی ساز و سامان فروخت کیا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کرنے کے شواہد ہونے کے باوجود امریکا نے اسرائیل کو بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کے لڑاکا طیارے فروخت کیے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ہتھیاروں کی فروخت علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب ڈالرز سے زائد امریکا نے

پڑھیں:

پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری

پنجاب کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشت کاروں کوکسان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔

یہ بات محکمۂ زراعت پنجاب کی جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق کسان کارڈ سے کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، کاشت کار اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 35 ارب روپے کے زرعی آلات، کھاد، ادویات، بیج خریدے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مثبت پالیسیوں کے تحت یوریا کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے، 991 ہزار ٹن یوریا کی فروخت ہوئی ہے، جو 57.9 فیصد اضافی ہے۔

پنجاب میں گندم کی بوائی کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: کے 5 لاکھ 30 ہزار کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • پنجاب میں کھاد ، کیڑے مار ادویات کی فروخت میں ریکارڈ  اضافہ
  • اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کیلیے امریکا کی غیرملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ بند
  • امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے
  • اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لئے امریکا کی غیرملکی امدادی پروگرامز کی فنڈنگ بند
  • امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے
  • امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • امریکی اسلحے کی برآمدات 318 ارب ڈالر مالیت کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 500 سے زائد ملک بدر