Jasarat News:
2025-01-27@04:15:08 GMT

عریبین گلف انٹرنیشنل اسکول الجبیل کے تحت مشاعرہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

عریبین گلف انٹرنیشنل اسکول الجبیل کے تحت مشاعرہ

رپورٹ :سید مسرت خلیل سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں عریبین گلف انٹرنیشنل اسکول کے زیر اہتمام یوم اردو بیاد علامہ اقبال کے حوالے سے عظیم الشان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت ہندوستان کے شعرا اور کمیونٹی نے بھر پور شرکت کرکے شعری محفل سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ الجبیل سے عابد شمعون چاند کے مطابق مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی انیس الدین نے کہا کہ مشاعرے اور ادبی تقاریب ہماری زبان اور ثقافت کے فروغ کا ایک اہم ذریعہ ہیں مشاعروں نے تہذیبی اور ثقافتی روابط کو استحکام بخشنے اور لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے کا ایک خوبصورت موقع فراہم کیا۔ مہمان خصوصی نے خوبصورت مشاعرہ منعقد کرنے پرعریبین گلف انٹرنیشنل اسکول کی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ڈائریکٹر سکول پرویز اختر کا کہنا تھا کہ آج بھی علم ، ادب ، اور تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے کے باب میں مشاعرے کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ملک پرویز اختر نے مزید کہا کہ اردو ادب کو فروغ دینے کے لیے پاک و ہند کے شعراء کا کلیدی کردار رہا ہے۔ تقریب میں ہندوستان کے معروف شاعر نعیم جاوید کی شگفتہ اور مزاحیہ کتاب ( بچپن کی بادشاہت ) کی رونمائی بھی کی گئی جس پرحاضرین نے خوبصورت تبصرے اور تجزیے پیش کئے۔ تقریب میں نعیم جاوید ، اسلم بدرِ، یوسف شیخ ، باقر نقوی ، آصف خان ، نعیم نیازی ، ابو شارق ، وحید لطیف ، انیس بخش ، لطیف اللہ ، یونس سعید ، چوہدری آفتاب جاوید ، ریاض عارف ، اسرار احمد ، ڈاکٹر ثقلین ، راجہ نوید، زبیرچوہدری اوردیگر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین کو خوب محظوظ کیا اور داد وصول کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں محمد جاوید کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی

سپریم کورٹ : فوٹو فائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے محمد جاوید کو 12 سال قبل سنائی گئی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ کیا کوئی الزام لگائے گا تو سزا دے دی جائے گی؟ الزام ثابت بھی کرنا ہوتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب کو مارنے کی نیت سے آنے والا کسی ایک کو کیوں چھوڑے گا؟

سپریم کورٹ: 12 سال بعد سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار، ملزم کو رہائی مل گئی

سپریم کورٹ نے کہا کہ 2010 میں اعجاز اور شریک ملزمہ کو ملزمہ کے شوہر کے قتل پر سزا سنائی گئی، ملزمان پر ناجائز تعلقات کا بھی الزام لگایا گیا،

محمد جاوید کو 2013ء میں تلہ گنگ میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ انٹرنیشنل اسلامی پورٹ پرکمیونٹی کےاعزازمیں ڈنر
  • الجبیل: ریاض عارف کا برطانوی صنعتکار مبین رفیق کےاعزازمیں عشائیہ
  • پاکستان کسٹمز نے کارکردگی کو جدید بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، چیئرمین ایف بی آر
  • ادب کے فروغ میں خواتین تخلیق کاروں کا اہم کردار ہے
  • ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے
  • دنیا کے 25 خوبصورت ترین سیاحتی مقامات میں گلگت بلتستان شامل
  • سیر و تفریح کیلیے دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کی فہرست جاری؛ پاکستان کا نمبر کون سا ہے
  • چینی صدر کی اسپرنگ فیسٹیول کی آمد پر عام شہریوں سے ملاقات
  • سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں محمد جاوید کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیدی