کورنگی انڈسٹریل میںروڈٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس سے شہریوں کومشکلات کاسامناہے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کورنگی انڈسٹریل میںروڈٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جس سے شہریوں کومشکلات کاسامناہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کورنگی لانڈھی میں واٹر اور سیوریج کے دیرینہ مسائل حل کیے جائیں ‘عبدالجمیل
چیئرمین لانڈھی ٹائون ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان سے ملاقات کررہے ہیںکراچی(پ ر)کورنگی لانڈھی کے عوام سیوریج اور واٹر کے مسائل سے دوچار ہیں فوری طور پر کورنگی لانڈھی ،ماڈل کالونی کے مسائل حل کیے جائیں ۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی اسد اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ماڈل ٹائون کے چیئرمین ظفر احمد خان اور یوسی دس لانڈھی کے چیئرمین عبدالحفیظ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ عبدالجمیل خان نے ایم ڈی واٹر بور ڈ اسد اللہ خان کو توجہ دلوائی کہ چاول گودام لانڈھی میں پانی کا پمپ لگا دیا جائے تو اس سے خرم آباد ،فاروق ولاز ،لانڈھی نمبر ایک تا چھے کے مسائل بڑی حد تک حل ہوجائینگے اور علاقے میں پانی کی سپلائی میں بہتری آئے گی اسی طرح کربلا گرائونڈ میں پانی کا وال لگایا جائے ۔یوسی دس کی سیوریج لائن جو کہ 18انچ کی ہے اس کی وینچنگ اور مرمت کی جائے اور اسے 18انچ سے 24انچ میں شفٹ کیا جائے ۔زمان ٹائون ،کبڈی گراونڈ،لیبر اسکوائر،35B,35Aودیگر قرب وجوار کے علاقوں میں پانی کا شدید بحران ہے لہٰذا یہاں نئے کنکشن دیے جائیں۔اسی طرح سیوریج کی لوئر لانڈھی لائن میں پمپنگ اسٹیشن لگایا جائے تاکہ لوئر لانڈھی پر ہونے والا پریشر ختم ہوں اور سیوریج کے مسائل حل ہوں ۔ایم ڈی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان کی جانب سے چاروں اہم مسائل پر توجہ دینے اور ان پر جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔