Jasarat News:
2025-01-27@04:32:01 GMT

داماد کے خلاف قتل کامقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ ٹاؤن میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی 22 سالہ صبا کے والد کی مدعیت میں داماد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں قتل 22 سالہ صبا کامقدمہ والد کی مدعیت میں سعیدآباد تھانے میں درج کیا گیا ، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی اور شوہر کو ملوث قرار دیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا ہے کہ بیٹی نے 4 سال قبل عرفان سے پسند کی شادی کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے کے 2 دن بعد معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے

ممبئی(ویب ڈیسک ) بھارت کے مشہور کامیڈین و اداکار راجپال یادیو کے والد انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو گزشتہ دنوں ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی ۔اس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ دھمکی بیرون ملک سے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد راجپال یادیو کے والد بیمار ہوگئے تھے اور وہ نئی دہلی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے وقت اداکار اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں موجود تھے۔

کامیڈین راجپال یادیو نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے میسج میں کہا تھا کہ میں نے سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس دونوں کو آگاہ کر دیا ہے اور اس کے بعد میں نے کسی سے بات نہیں کی، اس واقعے کے بارے میں بات کرنا میرا کام نہیں ہے کیونکہ میں اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیوں کیا؟ بیرسٹر علی ظفر نے بتادیا

متعلقہ مضامین

  • سعودی کرکٹرز ندیم سعد الندوی اور ڈاکٹرعبدالرحمن خلیل سے ایک ملاقات
  • پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: محسن نقوی
  • کالا باغ، والد نے چہلم امام حسینؑ پر شہید ہونیوالے 2 بیٹوں کا خون معاف کر دیا
  • کالا باغ، والد نے امام حسینؑ کے نام پر 2 بیٹوں کا خون معاف کر دیا
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا بنگلہ دیش سے کیوں بھاگا؟ والد کا انکشاف
  • حیدرآباد: ٹنڈو حیدر آزاد نگر کی رہائشی ہندو برادری کی خاتون ممتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوہر کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کر رہی ہیں
  • عالمی عدالت نے افغانستان پر 20 سالہ قبضے پر آنکھیں بند رکھیں،طالبان
  • بیٹے کو قتل کی دھمکی ملنے کے 2 دن بعد معروف بھارتی اداکار کے والد انتقال کرگئے
  • بھارتی اداکار راجپال یادیو کے والد چل بسے