سرجانی ٹائون میں شادی کی فائرنگ سے زخمی دوسرابچہ بھی چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سرجانی تیسر ٹاون میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی تیسر ٹاون سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں باراتیوں نے فائرنگ کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بارات کے دوران گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 6 سالہ بنجو ولد آئزک کے نام سے ہوئی تھی،زخمیوں میں 6 سالہ ایلن ولد شہزاد مسیح اور 30 سالہ روبن ولد بابر شامل تھے۔پولیس نے بتایا کہ دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم دوران علاج زخمی ہونے والا ایک اور بچہ ایلن مسیح بھی دم توڑ ہوگیا جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق بارات لیکر جانے والے افراد ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرکے3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
اسلام آباد:سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔
پولیس افسران نے بہادری سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔
زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان مال اور عزت کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔