Islam Times:
2025-01-27@04:21:36 GMT

حماس کا اعلی سطحی وفد مصر روانہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

حماس کا اعلی سطحی وفد مصر روانہ

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت کا وفد دشمن کی جیلوں سے مزید قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر مصری قیادت سے بات چیت کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بتایا ہے کہ جماعت کی اعلیٰ سطحی قیادت کا وفد قیادت کونسل کے سربراہ اور تحریک کی شوری کونسل کے سربراہ مجاہد محمد درویش کی سربراہی میں مصر روانہ ہوا ہے۔ حازم قاسم نے مزید کہا کہ حماس کی قیادت کا وفد دشمن کی جیلوں سے مزید قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر مصری قیادت سے بات چیت کرے گا۔ اس سے قبل حماس نے معاہدے کو نافذ کرنے میں کسی بھی رکاوٹ اور باقی مراحل پر اس کے مضمرات پر قابض اسرائیل کو ذمہ دار قرار دیا۔ حماس نے ہفتے کی شام ایک بیان میں کہا کہ قابض ریاست ابھی بھی جنگ بندی کی شرائط اور قیدیوں کے تبادلے کے نفاذ میں خلل ڈال رہی ہے، وہ الراشید اسٹریٹ کی بندش کو جاری رکھے ہوئے ہے اور جنوب سے شمال تک بے گھر ہونے والے پیادہ شہریوں کی واپسی روک رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ہم نے اپنے اخلاقی فریضے کی بنیاد پر دشمن قیدیوں کی حفاظت کی، حماس

اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ آج کا دن فلسطینی عوام کیلئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ طویل عرصے سے قید ہمارے عظیم ہیروز آج طوفان الاقصیٰ کے نتیجے میں رہائی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے اسرائیل کو مجبور کر دیا کہ وہ اپنی کال کوٹھریوں سے ہمارے لوگوں کو رہا کرے۔ ہم اپنے تاریخ ساز راستے کو جاری رکھیں گے۔ حماس نے کہا کہ دشمن کی وحشیانہ جارحیت کے باوجود ہم نے اپنے اخلاقی فریضے اور رسم و رواج کی بنیاد پر صیہونی قیدیوں کی حفاظت کی۔ حالانکہ اسرائیل، بمباری کے ذریعے خود اپنے لوگوں کو مار دینا چاہتا تھا۔ آج کا دن فلسطینی عوام کے لئے ابدی حیثیت رکھتا ہے کہ جس نے فلسطینیوں کی منزل کو مزید واضح کیا۔ ہماری عوام کا طرز عمل ایک آزاد، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور اپنے جائز حقوق کے حصول کے لئے مقاومت کی حمایت کی نشان دہی کرتا ہے۔

قبل ازیں حماس نے اعلان کیا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 6 ہفتوں میں 737 فلسطینی قیدی رہائی حاصل کریں گے۔ ان قیدیوں میں 120 بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اسی تعداد میں سے 236 فلسطینی قیدی رہائی کے بعد صیہونی رژیم کے اصرار پر فلسطینی سرزمین سے جلاوطن کر دئیے جائیں گے۔ آج کے جاری بیان میں حماس نے اعلان کیا کہ آج رہا ہونے والے 200 قیدیوں میں سے 70 افراد فلسطین سے باہر بھیج دئیے جائیں گے۔ تاہم ابھی تک ان ممالک کا تعین نہیں کیا جا سکا جہاں ان قیدیوں کو جلاوطن کیا جانا ہے لیکن میڈیا میں اس حوالے سے ترکیہ اور قطر کے نام زیر گردش ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • معاہدے کے نفاذ میں کسی بھی تاخیر کی ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد ہوگی، حماس
  • حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
  • واشنگٹن: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ گروپ فوٹو
  • ہم نے اپنے اخلاقی فریضے کی بنیاد پر دشمن قیدیوں کی حفاظت کی، حماس
  • حماس نے4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا
  • غزہ سیز فائر، آج مزید 4 اسرائیلی خواتین رہا ہوں گی
  • اسرائیل کی جانب سے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
  • حماس کا آج مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کرنے کا اعلان
  • میرواعظ عمر فاروق کی قیادت میں کشمیری قائدین کا وفد دہلی روانہ