پشاور:

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش سے پاکستان کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے گہرے تعلقات ہیں اور اب بنگلہ دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں، بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین نئے تجارتی اور سفارتی تعلقات پہلے سے بھی مضبوط ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں آزادی اظہار رائے کو کافی اہمیت حاصل ہے، ہماری نوجوان نسل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی حقوق کے لیے آواز اٹھائی اور آج بنگلہ دیش میں آزادی اظہار رائے کا راج ہے۔

محمد اقبال حسین خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں، ہمارے لوگ یہاں علاج معالجے کی سہولت کے لیے آتے ہیں اور ہماری  نیک خواہشات ہیں کہ انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی مصنوعات کی پاکستان میں طلب ہے، چٹاگانگ اور کراچی کے مابین شپنگ سے تجارت جاری ہے لیکن بہت کم ہے۔

پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جلد انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ہماری ترجیحات معاشی ترقی ہیں۔

محمد اقبال حسین کا کہنا تھا کہ دفاعی شعبے میں پاک فضائیہ بہت کمال رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محمد اقبال حسین نے کہا کہ

پڑھیں:

برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان

کراچی:

برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔

ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔

آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم ہونے کے قوی امکانات پیدا ہوں گے۔

پاکستان سول ایوی ایشن کے حکام نے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ سول ایوی ایشن ملازمین کو برطانوی ٹیم کے آڈٹ کے دوران ہفتے کو چھٹی کے روز بھی لازمی دفتر میں آنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر
  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں پر غور کررہے ہیں، بنگلہ دیش
  • بنگلا دیش سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے‘ ہا ئی کمشنر
  • بنگلادیش اور پاکستان میں تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے، ہائی کمشنر محمد اقبال حسین
  • پاکستان اور بنگلہ دیش میں ملٹری اور سفارتی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں : بنگلہ دیشی ہائی کمشنر
  • پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے اہم خبر آگئی
  • پاکستانی تجارتی وفد کی چٹاکانگ میں بنگلہ دیشی تاجروں سے ملاقات، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق