چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔
واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کی اپوزیشن کے درمیان غیر متوقع اتفاق طے پا گیا۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد جمعہ کے روز بالآخر تحریک انصاف کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کیلئے 5 ناموں کی فہرست بھجوائی گئی۔
فہرست میں عمر ایوب خان، جنید اکبر، عادل بازئی، عامر ڈوگر کے نام شامل تھے۔ فہرست بھجوانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ جمعہ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فرازنے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ ن کے تمام اراکین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی، جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد جنید اکبر خان نے کہا کہ تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، ہماری خواہش تھی شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنیں۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ میں حکومت اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، میں کوشش کروں گا کہ اچھے سے ذمہ داری نبھاؤں، میرے لیے یہ نئی چیز ہے، سارے سینئر لوگ ہیں، ہم ان سے سیکھیں گے، ساتھی اراکین کے ساتھ بہتر انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کروں گا۔ جو ذمہ داری میرے قائد نے دی اسے اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پبلک اکاونٹس کمیٹی توشہ خانہ کا 5 تحریک انصاف مسلم لیگ ن کا ریکارڈ جنید اکبر کمیٹی کا کے بعد
پڑھیں:
جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بن گئے
سٹی42: وفاقی حکومت نےجنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کا نام طریقہ کار کے مطابق قومی اسمبلی کی اپوزیشن کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن نے آج جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں پی اے سی کے چئیرمین کے خالی عہدہ پر تقرر کے لئے جنید اکبر کا نام دیا تھا جسے حکومت نے منظور کر لیا۔
نومنتخب چیئرمین پی اے سی جنید اکبرخان کا کہنا تھاکہ تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلوں گا۔
وی وی آئی پیز پروٹوکول میں شامل گاڑیوں میں ٹریکر لگوانے کا فیصلہ
اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ وزیراعظم کہاؤس نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین کے تقرر کے لئے اپوزیشن کے بتائے ہوئے نام پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو مثبت جواب دے دیا ہے۔
پرائم منسٹر ہاؤس کی منظوری ملنے کے بعد سپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے انتخاب کے حوالے سے آگاہ کر دیا ۔
چیئرمین پی اے سی کے تقرر کے لئے اپوزیشن اب تک جو انفرادی نام لاتی رہی انہیں حکومت نامنظور کرتی رہی۔ اب اپوزیشن نے نئے ناموں کا پینل تیار کیا جس میں شیخ وقاص اکرم کا نام حکومت کے لئے ناقابل قبول ہونے کے سبب نکال دیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے وزیر ووگر مصطفائیف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
جنید اکبر کے نام پر وزیراعظم شہباز شریف کی رضامندی سپیکر تک پہنچائے جانے کے بعد پی اے سی کے تمام ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔ حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد پی اے سی کا اجلاس کمیٹی روم نمبر 2 میں طلب ہوا اور جنید اکبر کو چئیرمین منتخب کرنے کی رسم ادا کر دی گئی۔
کمیٹی کا کورم مکمل ہونے پر الیکشن ہوا ۔
مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری نے جنید اکبر کا نام نامزد کیا ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
مسلم لیگ ن سینیٹر افنان اللہ خان حمایت کی
مسلم لیگ نون کے رانا قاسم نون نے جنید اکبر کی حمایت کی
مسلم لیگ ن کی وجیہ قمر نے جنید اکبر کی حمایت کی
سردار محمد یوسف نے بھی جنید اکبر کی حمایت کی
عمر ایوب نے بھی جنید اکبر کی حمایت کر دی گئی
جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی منتخب ہوئے
اپوزیشن نے جنید اکبر ، عمر ایوب ، عامر ڈوگر ، خواجہ شیراز اور عادل بازئی کو نامزد کیا تھا
لاہور ہائیکورٹ کی پانی کی سنگین کمی کے معاملے پر پی ڈی ایم اے کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی
Waseem Azmet