راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سٹاف،  چیف آف سٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔ملاقاتوں میں جیو سٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔

رانجی ٹرافی کے بہترین کھلاڑی کو باہر کر کے روہت شرما کو ٹیم کا حصہ بنانے پر تنقید

اٹلی کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

امریکی سینیٹ: وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق

ویب ڈیسک امریکی سینیٹ نے وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق کر دی ہے۔

جمعے کی شب 100 رکنی سینیٹ میں پیٹ ہیگزیتھ کی توثیق کے لیے ووٹنگ ہوئی تو 50 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 50 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔

نامزد وزیرِ دفاع کی توثیق کے لیے ووٹ برابر ہونے پر نائب صدر جے ڈی وینس نے بطور کاسٹنگ ووٹ اپنے فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ امریکی نظامِ حکومت میں نائب صدر سینیٹ کے صدر ہوتے ہیں اور سینیٹ ارکان کے ووٹ ٹائی ہونے کی صورت میں نائب صدر فیصلہ کن ووٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

امریکی تاریخ میں دوسری مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ نائب صدر نے کسی کی نامزدگی پر فیصلہ کن ووٹ دیا ہے۔

جے ڈی وینس کے ووٹ کے بعد سینیٹ نے 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ سے وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی توثیق کر دی۔

ہیگزیتھ امریکی نشریاتی ادارے ‘فوکس نیوز’ کے ساتھ بطور ٹی وی میزبان کام کر چکے ہیں۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں جب کہ وہ عراق، افغانستان اور گوانتاناموبے میں آرمی نیشنل گارڈ میں بطور افسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں کنفرمیشن ہیئرنگ کے دوران پیٹ ہیگزیتھ نے قانون دانوں کو بتایا تھا کہ وہ فوج میں احتساب کا عمل واپس لائیں گے۔

سینیٹ نے چار روز قبل ہی مارکو روبیو کی بطور وزیرِ خارجہ نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ روبیو ٹرمپ کابینہ کے پہلے رکن تھے جن کی سینیٹ سے توثیق ہوئی اور 99 اراکین نے ان کی حمایت میں ووٹ دیا۔

جان ریٹکلف سینیٹ سے منظوری حاصل کرنے والے ٹرمپ کابینہ کے دوسرے رکن تھے۔ سی آئی اے کے سربراہ کے لیے نامزد ریٹکلف کی توثیق کے لیے جمعرات کو سینیٹ کے 74 ارکان نے ان کی حمایت جب کہ 25 نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ن لیگی اراکین اسمبلی کی الگ الگ ملاقاتیں
  • سابق ٹی وی میزبان پیٹ ہیگسیتھ امریکا کے نئے وزیر دفاع بن گئے
  • جنرل ساحر کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس سے ملاقاتیں 
  • پاکستان اور اٹلی کا سیکیورٹی کے شعبے میں تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں
  • امریکی سینیٹ: وزیرِ دفاع کے لیے پیٹ ہیگزیتھ کی نامزدگی کی توثیق
  • جسٹس شمس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا معاملہ، اٹارنی جنرل کا ردعمل سامنے آگیا
  • پاکستان اور بنگلادیش کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار