چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے، آئی جی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں کسی چینی شہری سے بھتے کی کوئی شکایت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے چینی شہریوں کی آمد و رفت محدود ہے، غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے قواعد و ضوابط (ایس او پیز) پر عمل درآمد پولیس پر لازم ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہا کہ مقامی اسپانسرز کو بھی سیکیورٹی کی وجہ سے پہلے جیسا رسپانس نہیں مل رہا، چینی بھائیوں کی سیکورٹی پر کمپرومائز نہیں کر سکتے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی عدالتی چارہ جوئی کے حوالے سے مکمل چھان بین کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا چینی نئے سال کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جشن بہار کے موقع پر چین کے نئے سال جو کہ سانپ سے منسوب ہےایک ویڈیو پیغام میں نئے سال کی مبارک باد دی۔ہفتہ کے روز انتونیو گوتریس نے کہا کہ سانپ حکمت، ثابت قدمی اور نئی زندگی کی علامت ہے۔
دنیا کے لئے اس مشکل وقت میں، آئیے ہم ان خصوصیات کی رہنمائی میں امن، مساوات اور انصاف کے لئے اپنے عزم کی تجدید کریں۔ انتونیو گوتریس نے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم امید اور عزم کے ساتھ نئے سال کا خیرمقدم کریں اور سب کے لیے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر کریں ۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اپنی تقریر میں اس نئے سال میں صحت، خوشی، خوشحالی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کثیرالجہتی ، عالمی تعاون اور اقوام متحدہ کے لیے غیر متزلزل حمایت پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔