کراچی، رواں ماہ ڈکیتوں کے ہاتھوں 5 شہری قتل
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ کراچی پولیس کے مطابق دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا، جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15 جنوری کو جاں بحق ہوا، جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جاں بحق ہوا جنوری کو
پڑھیں:
کراچی، شادی کی تقریب میں فائرنگ، دوسرا زخمی بچہ بھی دم توڑ گیا
کراچی کے علاقے سرجانی تیسر ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور چھ سال کا بچہ اسپتال میں دوران علاج چل بسا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 2 ہوگئی، ایک شخص تاحال زخمی ہے، پولیس نے فائرنگ کے الزام میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
سرجانی تیسر ٹاؤن سیکٹر 35 سی میں گزشتہ روز گھر کے باہر فائرنگ سے ایک کمسن بچہ جاں بحق اور ایک بچے سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن بچے کی شناخت 6 سال کے نام سے ہوئی تھی، زخمیوں میں 6 سال کا ایلن مسیح اور 30 سال کا روبن شامل تھے۔
دونوں زخمیوں کا اسپتال میں علاج جاری تھا تاہم دوران علاج زخمی ہونے والا بچہ ایلن مسیح بھی جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
پولیس کے مطابق بارات لیکر جانے والے افراد ہوائی فائرنگ کررہے تھے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ میں استعمال کیا ہونے والا پستول برآمد کرلیا، جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین مشتبہ ملزمان بھی حراست میں لیے جاچکے ہیں۔