City 42:
2025-01-27@04:44:39 GMT

تین آپریشنز میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

سکیورٹی فورسز  نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا  میں دہشتگردوں کے خلاف 3 آپریشن کئے جن میں 30 خوارج ہلاک کردیئے گئے۔

  آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات  پر  خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، ان آپریشنز میں مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

  سکیورٹی فورسز  نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس  اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا،اس بڑے  آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز

 انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں خارجی دہشتگردوں کے خلاف جو  آپریشن کیا گیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارےگئے۔

ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کیموجودگی کی مصدقہ اطلاع پر  آپریشن کیا،  اس آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور  2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی گروہ کا سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور  دہشت گرد مخلص شامل تھے۔

آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے  پرعزم ہیں۔

وزیراعظم ن شہباز شریف  اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے کامیاب  آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو  ہلاک کرنے پر ان کارروائیوں میں شریک اہلکاروں کی ستائش کی ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری

وزیراعظم نےکہا ہےکہ  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی فتنہ کی  مکمل سرکوبی تک پاکستان کی مسلح افواج اسی طرح اپنی کارروائیاں جاری رکھین گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں قوم مکمل طور پر اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز گردوں کے خلاف

پڑھیں:

خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باغ میں ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص سمیت 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری قوت اور عزم کے ساتھ اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • فورسز کی خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں، 30 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں میں 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشنز ،30 دہشت گرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں، 30 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 30 خارجی دہشتگرد ہلاک
  • فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر: باغ میں آپریشن، خوارج کا سرغنہ 4 ساتھیوں سمیت ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 4 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک