برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے برطانوی ٹیبلائڈز دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے خلاف نجی زندگی میں تاک جھانک کرنے کے الزام کے تحت دائر کیے جانے والے مقدمہ واپس لینے پر بظاہر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مقدمے کی سماعت موخر کردی گئی ہے کیونکہ فریقین عدالت سے باہر ہی تصفیہ کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

شہزادہ ہیری نے اپنے مقدمے میں کہا ہے کہ دونوں ٹیبلائڈز نے اُن کی نجی زندگی میں عشروں تک تاک جھانک کی ہے اور اُن کے خالص ذاتی معاملات کو عوام کے سامنے لانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔ نیوز آف دی ورلڈ اب بند ہوچکا ہے۔ دی سن شایع ہوتا ہے اور آج بھی اُس کا وتیرہ وہی ہے جو عشروں سے رہا ہے یعنی مشہورِ زمانہ شخصیات کی زندگی کے خالص نجی پہلوؤں کو مںظرِعام پر لانا۔

شہزادہ ہیری سمیت 1300 مشہور شخصیات نے دونوں اخباروں پر مقدمات دائر کیے تھے۔ بیشتر کو ان اخبارات نے گفت و شنید کے ذریعے عدالت سے باہر ہی تصفیے پر راضی کرلیا۔ اب دونوں اخبارات کے خلاف صرف دو مقدمات رہ گئے ہیں۔

شہزادہ ہیری کے بارے میں سمجھا جاتا رہا ہے کہ وہ دونوں اخبارات کو قانونی کارروائی کے ذریعے نیچا دکھانے والے وہ پہلے فرد ہوں گے۔ دی سن اور نیوز آف دی ورلڈ کے خلاف اب تک کوئی بھی مقدمہ کامیاب نہیں ہوسکا ہے۔ شہزادہ ہیری پہلے فرد ہوسکتے تھے جو اپنے مقدمات کو جیتنے میں کامیاب ہوسکتے تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہزادہ ہیری کے خلاف

پڑھیں:

لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتار

فوٹو: فائل

لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں ماہ کے پہلے 25 دنوں میں 179 مقدمات درج اور 179 گرفتاریاں ہوئیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق 25 دنوں کی کارروائی کے  دوران سیکڑوں پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ سمیت بڑے سپلائر پکڑے گئے، گلشن راوی میں ایک فیکٹری بھی پکڑی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اڑانا یا ڈیلیور کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے، یہ خونی کھیل ہے اور علماء بھی اسے غیر شرعی قرار دے چکے ہیں، والدین سے اپیل ہے کہ بچوں کو اس جرم سے بچائیں۔

لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا

لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔

انہوں نے کہا کہ جان لیوا سرگرمی کی ہرگز اجازت نہیں، ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرینس اپنائیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ رواں سال صوبے میں 481 ملزمان گرفتار، 468 مقدمات درج کیے گئے، 30 ہزار سے زائد پتنگیں، 953 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں جبکہ 300 سے زائد کیسز کے چالان جمع ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور میں 180 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے، 187 مقدمات درج کیے گئے، 1000 سے زائد پتنگیں، 210 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

گزشتہ سال صوبے بھر میں 12 ہزار 525 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ 11 ہزار 866 مقدمات درج کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، 179 افراد گرفتار
  • سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار کی انٹرا کورٹ اپیل، شوکاز واپس لینے کا مطالبہ
  • چین ۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ
  • پاک میڈیا جرنلسٹس فورم انٹرنیشنل کی پیکا ایکٹ کی مذمت، واپس لینے کا مطالبہ
  • عالیہ حمزہ کا مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • عالیہ حمزہ کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • عالیہ حمزہ نے مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ