جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ اٹلی، وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
فوٹو آئی ایس پی آر
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اٹلی کا سرکاری دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا کی اٹلی کے وزیر دفاع، چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف اسٹاف اور چیف ایگزیکٹو افسر سے ملاقاتیں ہوئیں۔
ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اٹلی کی سول اور فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔
اٹلی کے فوجی ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہم ایران کیساتھ مسائل کو حل کریں گے، ڈونلڈ ٹرامپ
اٹلی میں ایران و امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کے انعقاد کی درخواست پر انٹونیو تاجانی کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہیں جس کا نتیجہ مثبت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ مسائل کو حل کریں گے اور ایسا کرنا ایک سادہ سا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا تھا لیکن اُسے نہیں معلوم تھا کہ یہ کام کیسے ہو گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران جان لے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایٹم بم کے حصول کے نہایت نزدیک تھا لیکن ہم اُسے یہ ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے۔ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اپنی خواہش ترک کر دے تو وہ ایک ترقی یافتہ ملک بن سکتا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر قبل اطالوی وزیر خارجہ "انٹونیو تاجانی" نے ایک ثالث کی حیثیت سے عمان سمیت دلچسپی رکھنے والے عناصر کی جانب سے ایران و امریکہ کے درمیان اٹلی میں جوہری مذاکرات کے مطالبے پر اعلان کیا کہ اٹلی اس مطالبے کا مثبت جواب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی ہر ایسے اجلاس کی میزبانی کے لئے تیار ہے جس کا نتیجہ مثبت ہو۔