امریکی صدر کی تقریبِ حلف برداری ٹی وی پر دیکھنے والے گھٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
امریکا میں صدر کی حلف برداری کی تقریب ٹی وی پر دیکھنے والوں کی تعداد میں متواتر کمی واقع ہو رہی ہے۔ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ دوسری حلف برداری کی تقریب ملک بھر میں 2 کروڑ 46 لاکھ افراد نے ٹی وی پر دیکھی۔ 2013 کے بعد یہ صدر کی حلف برداری دیکھنے والے ناظرین کی سب سے کم تعداد ہے۔
دی نیلسن کمپنی نے بتایا ہے کہ جنوری 2021 میں جوزف بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری کو 3 کروڑ 38 لاکھ افراد نے ٹی وی پر دیکھا تھا۔ جب ڈونلڈ ٹرمپ پہلی بار امریکی ایوانِ صدر میں داخل ہوئے تھے تب حلف برداری کی تقریب دیکھنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ تھی۔
1981 میں رونالڈ ریگن کی تقریبِ حلف برداری کو ٹی وی پر دیکھنے والوں کی تعداد 4 کروڑ 18 لاکھ تھی۔ 2004 میں جارج واکر بش (بش جونیر) کی حلف برداری کی تقریب پر ٹی وی پر صرف ایک کروڑ 55 لاکھ امریکیوں نے دیکھا تھا۔
ٹی وی نیٹ ورکس کی ویوئر شپ بھی غیر معمولی تنوع رکھتی ہے۔ بیشتر امریکی باشندے صدر کی تقریبِ حلف برداری کو سی این این پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ فاکس نیوز کی کوریج بھی زیادہ کامیاب نہیں رہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حلف برداری کی تقریب ٹی وی پر صدر کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کرینگے: رانا ثنااللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پرگفتگو نہیں کرنی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کے پی میں پی ٹی آئی والوں نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں،کیپٹل پرحملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔
پولیس اہلکاروں کو گاڑی سے ٹکر مارنے کا کیس؛راناثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار
مزید :