کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افواج پاکستان یہ بات ذہن نشین کریں کہ سیاست میں مداخلت مت کریں۔ جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین کے سربراہ اور پشتونخوا میپ کے رہنماء محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جھوٹی خبر چلانے والے کے خلاف قانون پاس ہوگیا، مگر مینڈیٹ چرانے والوں کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ پاکستان میں بسنے والی اقوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے۔ خارجہ اور داخلہ پالیسی اسمبلی میں بننے چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پشتون اولسی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قیام پاکستان میں پشتونوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ہماری صفوں میں میر جعفر اور میر صادق موجود ہیں۔ پاکستان میں کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ ہیں، کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے۔ یہاں مختلف اقوام آباد ہیں۔ ہم پاکستان میں کسی کے غلام نہیں ہیں۔ 14 اگست کے دن آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں، لیکن ہم آزاد نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کو پاکستان میں آزادی نہیں دی گئی۔ پاکستان میں پشتونوں کے سوا کوئی بھی آزادی کی اہمیت نہیں سمجھتا۔ افغانستان ہمارا ملک ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میرے اکابرین آج بھی افغانستان میں دفن ہیں۔ ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے۔ پشتون ایک بار واضع کرنا چاہتے ہیں کہ ہم افغانستان کے خلاف بات کرنے پر ناراض ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام کا حق ملکیت تسلیم کیا جائے۔ افواج پاکستان یہ بات ذہن نشین کریں کہ سیاست میں مداخلت مت کریں۔ جتنا جلدی ہو سکے عمران خان کو رہا کیا جائے۔ پشتونخوا میپ پاکستان کو رضاکارانہ فیڈریشن سمجھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو چلانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ آئین کی بالادستی تسلیم کی جائے۔ عوام کے ووٹ کے ذریعے منتخب پارلیمنٹ پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کا مرکز ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ، سندھی، پنجابی سمیت دیگر اقوام کی سرزمین پر وہاں کے رہنے والوں کا حق تسلیم کیا جائے۔ پشتونخوا وطن میں جرگوں کا آغاز ہو گیا ہے، ہم اپنے عوام میں جائیں گے۔ قوانین منظور ہوئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے جھوٹ بولا یا جھوٹی خبر چلائی تو 7 سال جیل ہوگی۔ سوال یہ ہے کہ آپ نے جو جھوٹ بولا اور الیکٹیڈ پارلیمنٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے اس کا کیا ہوگا؟ فروری کے انتخابات عمران خان کی پارٹی جیت چکی ہے، آپ نے عمران خان کے مینڈیٹ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ عمران خان اور ان کی اہلیہ پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا انہوں نے کہا کہ تسلیم کیا جائے پاکستان میں تسلیم کی

پڑھیں:

آئے روزنیاموقف،پی ٹی آئی نے مذاکرات کوسرکس بنادیا،عرفان صدیقی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنمااور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات والی نہیں،دھرنوں اورنومئی والی جماعت ہے،انہوں نے مذاکرات کو سرکس بنادیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بہترہوتاپی ٹی والے ہماراجواب لے لیتے۔ ہوسکتاہے کہ ہماراجواب پی ٹی آئی والوں کی خواہشات کےمطابق ہو۔
انہوں نے کہاکہ بیرسٹرگوہرنے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدمذاکرات ختم کرنے اعلان کردیا،  پی ٹی آئی والے مایوسی کاشکارہیں، اس جماعت میں فیصلہ سازی کے عمل کافقدان ہے،بھانت بھانت کی بولیاں بولی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے مذکرات کوسرکس بنادیا، ان کی مذاکراتی کمیٹی کاروزانہ نیاموقف ہوتاہے،مذاکرات کے دوران یہ کچھ کہتے ہیں اور باہرآکرکچھ اورکہتے ہیں،یہ مذاکرات والی نہیں،دھرنوں اورنومئی والی جماعت ہے،یہ جماعت مذاکرات کے لیے نہیں ڈی چوک اورپٹرول بموں کے لیے بنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مذاکرات کیتیسری نشست کے بعد اعلامیہ جاری کیاگیاتھاسپیکر نے اعلامیے کی روشنی میں میٹنگ بلائی تھی

متعلقہ مضامین

  • محمود اچکزئی کا چترال سے بولان تک پشتونستان صوبہ بنانے کا مطالبہ
  • آئے روزنیاموقف،پی ٹی آئی نے مذاکرات کوسرکس بنادیا،عرفان صدیقی
  • میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں، اسد قیصر
  • نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا، محمود اچکزئی
  • محمود خان اچکزئی نے چترال سے بولان تک صوبہ پشتونستان کا مطالبہ کردیا
  • سندھ میں نئی اجرک والی نمبرپلیٹس کے علاوہ کوئی قبول نہیں
  • جرگے کا دوسرا روز: پاکستان کے خیر خواہ، ساحل، وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے: محمود اچکزئی
  • پشتون محب وطن ہیں‘ ملک توڑنا نہیں چاہتے‘ محمود خان اچکزئی
  • پشتون محب وطن ہیں ملک کو توڑنا نہیں چاہتے، محمود خان اچکزئی