Al Qamar Online:
2025-01-27@04:30:02 GMT
تھائی لینڈ : فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند‘ پبلک ٹرانسپورٹ مفت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے درالحکومت بنکاک میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ ایک ہفتے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت کردی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث 350 سے زائد اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان دھویں کا باعث بننے والے ٹریفک کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آئی کیو ایئر کے مطابق جمعہ کے روز پی ایم 2.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کی اپوزیشن کے درمیان غیر متوقع اتفاق طے پا گیا۔(جاری ہے)
حکومت کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد جمعہ کے روز بالآخر تحریک انصاف کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین کیلئے 5 ناموں کی فہرست بھجوائی گئی۔
فہرست میں عمر ایوب خان، جنید اکبر، عادل بازئی، عامر ڈوگر کے نام شامل تھے۔ فہرست بھجوانے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ جمعہ کے روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فرازنے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کیا۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔ پی ٹی آئی کے ریاض فتیانہ اور مسلم لیگ ن کے تمام اراکین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی، جس کے بعد جنید اکبرخان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کیا گیا۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد جنید اکبر خان نے کہا کہ تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، ہماری خواہش تھی شیخ وقاص اکرم چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنیں۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ میں حکومت اور پارٹی کا شکر گزار ہوں، میں کوشش کروں گا کہ اچھے سے ذمہ داری نبھاؤں، میرے لیے یہ نئی چیز ہے، سارے سینئر لوگ ہیں، ہم ان سے سیکھیں گے، ساتھی اراکین کے ساتھ بہتر انداز میں ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کروں گا۔ جو ذمہ داری میرے قائد نے دی اسے اچھے طریقے سے نبھاؤں گا۔