نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب)نے دھوکہ دہی اور خورد برد شکایات سے متعلق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کیخلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، متاثرین رابطے کی درخواست۔
یہ بھی پڑھیں:ففٹی شیڈز آف ملک ریاض
قومی احتساب بیورو (نیب)، کراچی کی جانب سے قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں اعلان کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کراچی کے خلاف بڑے پیمانے پر عوام الناس سے رقوم ہتھیانے / دھوکہ دہی اور خورد برد کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر آپ اس دھوکہ دہی سے متاثر ہوئے ہیں تو 30 روز کے اندر اپنی درخواست قومی احتساب بیورو کراچی میں جمع کروائیں۔
اشتہار کے مندرجات کے مطابق متاثرین اپنی درخواست بذریعہ ڈاک قومی احتساب بیورو کراچی، پی آرسی ایس، بلڈنگ، 197/5 ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ، کراچی کنٹونمنٹ، کراچی کے پتے یا نیب کے ای میل ایڈریس پر ارسال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی اور انہیں یو اے ای سے واپس لائے گی، خواجہ آصف
اس کے علاوہ درخواست نیب کی ویب سائٹ [email protected] (www.
اشتہار میں واضح کیا گیا ہے کہ ویب سائٹ (www.nab.gov.pk) پر دی گئی ہدایات کے مطابق شکایات مندرجہ ذیل دستاویزات کے ساتھ ارسال کی جائیں۔
ا۔ شناختی کارڈ کی کاپی۔
ب حلف نامہ (سیب کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں)۔
ج۔ اصل الائمنٹ لیٹر، ادائیگی کی رسیدیں چیک، معاہدے وغیرہ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
نیب کراچی کے مطابق 30 دن کے بعد موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی نہیں کی جائے گی۔
اشتہار میں متاثرین بحریہ ٹاؤن سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دیگر متاثرین کو بھی اس سے متعلق آگاہ کریں تا کہ مذکورہ مقدمہ میں آپ کا مؤقف مضبوط ہو سکے۔
نیب کراچی کے اشتہار کے مطابق متاثرین رہنمائی کے لیے نامزد نیب افسر سے حماد کمال سے فون نمبر 021-99207966 : اور 99207869-021 یا واٹس ایپ نمبر+923709332642 : بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اشتہار بحریہ ٹاؤن کراچی قومی احتساب بیورو نیبذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اشتہار قومی احتساب بیورو قومی احتساب بیورو اشتہار میں کراچی کے کے مطابق
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ : ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
بلوچستان ہائیکورٹ نے ماہ رنگ بلوچ کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
جمعرات کے روز بلوچستان ہائیکورٹ میں جسٹس اعجاز احمد سواتی اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کو کراچی ایئر پورٹ پر کیوں روکا گیا؟
ماہ رنگ بلوچ کی جانب سے کامران مرتضی، راحب بلیدی، خالد کبدانی، علہ احمد کرد اور دیگر وکلا عدالت کے سامنے پیش ہوئے، فریقین کی جانب سے عدالت کے سامنے دلائل دیے گئے ۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکلا کو آرٹیکل 5 کے تحت حلفیہ بیان جمع کرانے کی ہدایت کی، جس پر درخواست گزار کی جانب سے آرٹیکل 5 کے تحت عدالت میں حلفیہ بیان جمع کرا دیا گیا۔
حلفیہ بیان جمع کرانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل عدنان بشارت نے حلفیہ بیان پر اعتراضات عائد کیے جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے بحث کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف اختر مینگل کا لانگ مارچ کا اعلان، اے این پی کی حمایت
ماہ رنگ بلوچ کے وکیل کامران مرتضی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیس میں بحث ہوگئی ہے، اچھے کی امید ہے، میرے خیال میں غلط آرڈر پاس کیا گیا ہے۔
کامران مرتضی نے کہا کہ توقع ہے کہ کیس کا فیصلہ جلد آجائے گا، درخواست ڈاکٹر ماہ رنگ کی ہمشیرہ کی جانب سے فائل کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بلوچستان ہائیکورٹ پاکستان تھری ایم پی او ماہ رنگ بلوچ