کراچی، شہری گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر قتل، فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی:
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 جوہر آباد میں شہری کو گھر کی دہلیز پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
کراچی ضلع وسطی کے علاقے جوہر آباد فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں گھر کی دہلیز پر شہری کو مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 40 سالہ معیز آفس جانے کے لیے کمر پر بیگ لٹکائے گھر کے باہر موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔
اسی دورن ان کے عقب سے موٹر سائیکل پر سوار2 ڈاکو آتے ہوئے دکھائی دیئے، جنہوں نے پینٹ، شرٹ اورجیکٹ بھی پہنی ہوئی تھی، موٹر سائیکل چلانے والا ڈاکو ہیلمٹ جبکہ پیچھے بیٹھے ہوئے ڈاکو نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اور وہ شہری معیز کے قریب اتر کر اس کے ہاتھ سے موبائل فون چھینتے ہوئے اور اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ڈاکو اسلحہ تانے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ڈکیتی کے دوران شہری موبائل فون چھیننے والے ڈاکو سے گتھم گتھا ہو جاتے ہیں اور اس دوران اسلحہ بردار ڈاکو اپنی موٹر سائیکل پیچھے کی جانب لے جاا ہے اور شہری پر گولی چلا دیتا ہے اور گولی لگتے ہی وہ سڑک پر گر جاتا ہے۔
بعدازاں دوسرا ڈاکو موٹرسائیکل پر سوار ہوجاتا ہے اور دونوں ڈاکو واپس اسی راستے سے چلے جاتے ہیں جہاں سے وہ گلی میں داخل ہوئے تھے، مقتول معیز کو ایک گولی سر پر لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موٹر سائیکل
پڑھیں:
کراچی، کورنگی ڈھائی نمبر میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ
فائل فوٹوکراچی میں بااثر افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کراچی میں آئی جی سندھ کے احکامات کے باوجود ہوائی فائرنگ کا سلسلہ پولیس نہ روک پائی، کورنگی نمبر ڈھائی میں رات گئے ہوائی فائرنگ کے دوران جدید اسلحہ کا پولیس سے بے خوف ہوکر استعمال کیا گیا۔
بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں نوجوانوں کو باآسانی ہوائی فائرنگ کرتے نظر آئے۔
شدید ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔