کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ : فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے رقم منتقلی کے مقدمے میں ایف آئی اے نے فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بے گناہ قرار دئیے جانے والوں میں اشرف جتوئی، شہزاد جتوئی، بلال شیخ مرحوم، اسلم مسعود، نورین سلطان، کرن آمنہ، محمد مغیری، سید حسین، حسن شاہ، نصیر عبداللہ، محمد اقبال نور اور دیگر شامل ہیں۔
ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔
دریں اثنا مقدمے میں صدر مملکت آصف زرداری، حسین لوائی اور انور مجید سمیت بیس ملزمان کے نام شامل ہیں، اس حوالے سے ایف آئی اے کا چالان منظور ہوگیا جس میں سے عدالت نے بے گناہ قرار پانے والوں کے نام نکال دیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بے گناہ قرار
پڑھیں:
پولیس پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ‘ رانا ثنا کے وارنٹ کالعدم قرار
گوجرانوالا (مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں لیگی رہنما رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔ گوجرانوالا میں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں رانا ثنااللہ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مقدمہ میں رانا ثنا اللہ کی طلبی اور رانا ثنا اللہ کی بے گناہی سے متعلق پولیس
رپورٹ مسترد کرنے کا حکم بھی کالعدم دے دیا، کالعدم ہونے والے تینوں احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے جاری کیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی طرف سے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا، مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔