لاہور، حسن نواز، سلمان شہباز اور میاں یوسف عباس کی جامعہ نعیمیہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
حسن نواز، سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں مہمان وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اور میاں محمد عباس کے بیٹے میاں یوسف عباس نے جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، سابق رکن پنجاب اسمبلی نبیرہ عندلیب نعیمی سے ملاقات کی اور علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹر راغب نعیمی کے بیٹے حافظ عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارک باد کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔
اس موقع حسن نواز، سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بعدازاں مہمان وفد نے مفتی محمد حسین نعیمی اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کے مزارات پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر حسن نواز، سلمان شہباز، یوسف عباس نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ دعا ہے کہ جامعہ نعیمیہ ہمیشہ اپنی علمی او روحانی خوشبو سے عالم اسلام کو معطر کرتا رہا ہے، ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں بھی نعیمی خاندان سے اکتساب علم کرنے کی سعادت ملی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے مہمان وفد کی جامعہ نعیمیہ آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کا جامعہ نعیمیہ اور نعیمی خاندان کیساتھ تعلقات چار نسلوں سے قائم ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نعیمی خاندان کی جامعہ نعیمیہ یوسف عباس نے ڈاکٹر راغب حسن نواز
پڑھیں:
نوازشریف لندن پہنچ گئے، 2 ہفتے قیام کریں گے
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے، نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ائرپورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ایون فیلڈ کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آ گئے۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے۔ علاوہ ازیں لندن پولیس نے پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کو گرفتار کر لیا۔ گلفام حسین کو خرم بٹ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا، خرم بٹ کے مطابق گلفام حسین نے شریف خاندان کو دھمکیاں دیں جبکہ اس حوالے سے گلفام حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی دھمکی دی نہ گالی گلوچ کی تھی، نجی ٹی وی کے مطابق اس شخص پر ایون فیلڈ میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔