زمین پر مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ، ریکارڈ قائم
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
چینی سائنس دانوں نے 18 منٹ تک پلازما کا درجہ حرارت 10 کروڑ ڈگری سیلسیئس تک برقرار رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
سائنس دانوں نے یہ کارنامہ ’مصنوعی سورج‘ کہلائے جانے والے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر ’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامیک (ای اے ایس ٹی)‘ کو استعمال کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس تجربے میں ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم کا بطور ایندھن استعمال کیا گیا، جس سے سائنس دانوں نے سورج پر ہونے والے عمل کی نقل کی۔ ’مصنوعی سورج‘ کا یہ تجربہ نیوکلیئر فیوژن کو توانائی کا ایک عملی ذریعہ بنانے کی جانب قدم ہے۔
منصوبے کے ڈائریکٹر سونگ یُنٹاؤ کے مطابق خود انحصار پلازما کا حصول ایک اہم کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیوژن ڈیوائسز کو بجلی پیدا کرنے کے لیے ہزاروں سیکنڈ تک مستحکم چلنا ہوگا۔
تاہم، ایسی شدید کنڈیشن پیدا کرنے کے لیے ری ایکٹرز کا بنانا واضح چیلنج رکھتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ: ایشیا میں پہلی مرتبہ ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے دن ہی دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، ایشیا کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گریں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ملتان کی پچ بلے بازوں کا قبرستان ثابت ہوئی جہاں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔
ملتان ٹیسٹ میچ میں پورے دن اسپنرز کا راج رہا، پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے لیے بنائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گئی۔ملتان ٹیسٹ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ قائم ہوا، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو نعمان علی کی پہلی ہیٹ ٹرک اور 6 وکٹوں کی بدولت مہمان ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔تاہم، جواب میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی اور انہیں اپنے بنائے گئے اسکور سے بھی کم پر آؤٹ کرکے پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی طرح اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی ٹاپ آرڈر مکمل ناکام ثابت ہوا اور پوری قومی ٹیم صرف 154 رنز ہی بناسکی۔کرکٹ کی تاریخ میں ایشیا میں پہلی بار کسی بھی ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 20 وکٹیں گریں، اس سے قبل 1987 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں پہلے روز سب سے زیادہ 18 وکٹیں گری تھیں۔تاہم، اس سے قبل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز 19 وکٹیں گری تھیں۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی