صنعتی شعبے کے لیے گیس مہنگی، گھریلو صارفین کیلیے نرخ برقرار
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹینے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران صنعتی شعبے کے لیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ مہنگائی کے بوجھ میں مزید اضافہ نہ ہو۔
اجلاس میں توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ’’گرڈ ٹرانزیشن لیوی‘‘نافذ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام گیس کے شعبے کی مطلوبہ آمدنی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے جب کہ گھریلو صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے محفوظ رکھا گیا ہے۔
اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلے توانائی کے شعبے میں بہتری کے حکومتی عزائم کی عکاسی کرتے ہیں تاہم صنعتی شعبے کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پیداواری لاگت اور معاشی سرگرمیوں پر پڑ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صنعتی شعبے کے لیے گیس گھریلو صارفین
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے مخصوص پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کر دی
وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کر دی گئی، تاہم گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3 ہزار 500 روپے ہو گئے ہیں، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری 2025ء سے ہو گا۔ گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی، سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔