گلگت، اہلسنت رہنما نے گستاخ امام زمانہ کو سرعام چوک پر لٹکانے کا مطالبہ کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
عوامی ایکشن کمیٹی کے سینیئر رہنما حکم خان نے کہا کہ ہم اہل بیت کے پاؤں کے خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ استور میں توہین اہلبیت جی بی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، یہ بیرونی ایجنڈ ہے، گستاخی کرنے والے کو سر عام چوک پر لٹکا دیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اہل سنت سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ڈی ایس پی ریٹائرڈ حکم خان نے استور کے گستاخ امام زمانہ کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکم خون نے کہا کہ اہل بیت پر ہماری جانیں، ہمارے اہل و عیال قربان ہو۔ ہم اہل بیت کے پاؤں کے خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ استور میں توہین اہلبیت جی بی کے امن کو خراب کرنے کی سازش ہے، یہ بیرونی ایجنڈ ہے، گستاخی کرنے والے کو سر عام چوک پر لٹکا دیا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
فرانس: گستاخ میگزین کے دفتر پر حملہ کرنے والے 6 پاکستانیوں کو قید
فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کے دفتر پر حملے کے الزما میں 6 پاکستانیوں کو قید کی سزائیں، پاکستانی ظہیر محمود نے میگزین چارلی ہیبڈو
کے دفتر پر 2020ء میں حملہ کیا تھا جس میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، چارلی ہیبڈو میگیزین پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کو 30 سال تک کی سزائیں سنائی گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حملے کے الزام میں آج جن پاکستانیوں کو قید کی سزائیں سنائی گئیں ان میں سے مرکزی ملزم ظہیر محمود کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد ظہیر محمود کو ملک بدر کردیا جائے گا اور فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی بھی ہوگی۔ 5 دیگر پاکستانیوں کو جن میں سے کچھ حملے کے وقت نابالغ تھے ظہیر محمود کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے پر 3 سے 12 سال کی قید کی سزا سنائی گئی۔ ظہیر محمود کو حملے کے وقت معلوم نہیں تھا کہ اب اس مقام پر میگزین کا دفتر نہیں ہوتا۔ میگزن چارلی ہیبڈو کا دفتر 2015 میں ایک حملے کے بعد منتقل کردیا گیا تھا۔ چارلی ہیبڈو نے 10 سال قبل گستاخانہ خاکے شائع کیے تھے۔ دفتر پر 2015ء میں بھی چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جس میں عملے کے 8 ارکان سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کے بعد متنازع میگزین نے اپنا دفتر تبدیل کرکے کہیں اور منتقل کردیا لیکن اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور 2020ء میں دوبارہ گستاخانہ شائع کیے تھے۔
فرانس