اسلام آباد:

اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کرنے کی تجویز سامنے آگئی، قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تجویز منظور کرلی جس کے بعد سمری وزیراعظم کو بھیج دی گئی۔

اسمبلی سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق ایم این اے اور سینیٹر کی ماہانہ تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے، اس حوالے سے فنانس کمیٹی نے سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 67 اراکین پارلیمنٹ نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، پیپلز پارٹی ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں بھی تنخواہوں میں اضافے پر ہم آواز ہوگئیں۔

منظوری کے بعد اراکین پارلیمنٹ کو سہولیات بھی وفاقی سیکریٹری کے مساوی حاصل ہوں گی۔

اراکین پارلیمنٹ نے ایم این اے اور سینیٹرز کی تنخواہ دس لاکھ روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم اسپیکر ایاز صادق نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

مالیاتی بجٹ 2024-25ء میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار فنانس کمیٹی کو دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تنخواہوں میں اضافے اراکین پارلیمنٹ

پڑھیں:

وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (یبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان‘ رکن قومی اسمبلی عبدالغفار وٹو، رکن قومی اسمبلی عثمان اویسی‘ علی پرویز ملک‘  رکن پنجاب اسمبلی فدا حسین‘ نذیر سواتی نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو
  • ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بڑھادیے گئے
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے برابر، 5 لاکھ 19 ہزار، فنانس کمیٹی نے منظوری دیدی
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات 5لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری
  • ایم این اے، سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری، پارلیمانی ذرائع
  • اراکان اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے کا اضافہ منظور، سفارشات وزیراعظم کو ارسال
  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و مراعات میں اضافہ: سمری وزیراعظم کو ارسال
  • قومی اسمبلی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دے دی
  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکرٹری کے برابر کرنے کی تجویز،سفارشات وزیر اعظم کو ارسال،تفصیلات سب نیوز پر