ثنا خان اور سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارت کی سابقہ اداکارہ ثنا خان اور انکے شوہر سید انس نے اپنے دوسرے بچے کا نام بتادیا۔
ثنا خان اور انکے شوہر انس سید کے ہاں رواں ماہ کے آغاز میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں والدین خوشی سے سرشار ہیں۔
سابقہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلکش ویڈیو کے ذریعے اپنے نوزائیدہ بیٹے کے نام کا اعلان کیا، جس نے مداحوں اور چاہنے والوں کو بے حد خوش کر دیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا خان نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام سید حسن جمیل رکھا تھا۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’اے اللہ تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں۔ اپنی نعمتوں اور فضل کے ساتھ ہمیں توفیق دے کہ ہم اسکی اچھے طریقے سے پرورش کریں، ہمیں اس کے ساتھ مہربانی اور انصاف کرنے کی ہدایت دے اور اسے اپنے نیک بندوں میں شامل کر۔‘
View this post on InstagramA post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)
اس سے قبل اپنی ایک پوسٹ میں ثنا نے تحریر کیا تھا، ’اللّٰہ تعالیٰ نے ہر چیز مقدر میں لکھی ہے۔ وقت آنے پر اللّٰہ اسکو عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔‘
A post shared by Saiyad Sana Khan (@sanakhaan21)
مزیدپڑھیں:سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
کراچی:حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔