9 کروڑ کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے مقدمے پر کارروائی ہوئی ہے۔
کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیععدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔
اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے عدالت میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان سے 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم برآمد کی جاچکی ہے، کیس میں گرفتار دو ملزمان طارق اور رضوان کو مدعی مقدمہ نے شناخت کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی
پنڈی کی عدالت نے توہین مذہب کے 4 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )راولپنڈی کی مقامی عدالت نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ایڈیشل سیشن جج راولپنڈی نے ٹرائل مکمل ہونے پر چاروں ملزمان کو سزائے موت اور مجموعی طور پر 80 سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے مجرمان کو 52 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرموں کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 12 اور تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 اے، بی،سی 298 اے، 109 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مجرمان نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کا مواد شیئر کیا تھا۔