کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسجز کرنے میں کیا بری بات ہے؟ شاداب خان
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈز شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے سوال کا حیران کن جواب دیا ہے۔
نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون کے سوال ’اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز میسج کرتے ہیں، آپ نے کس کو میسج کیا؟‘ کا شاداب خان نے حیران کن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹرز میسج کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے، کسی اداکارہ کو اگر ڈی ایم پسند نہیں آرہا تو آسان حل یہ ہے کہ اُسے نظر انداز کردیں۔ شاداب نے کہا کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلیے یہ باتیں کرتے ہیں اور خاص طور پر ورلڈکپ یا بڑے ایونٹ کے وقت اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں۔
شاداب نے کہا کہ جب اس طرح کی بات سامنے آتی ہے تو ہم آپس میں پوچھتے ہیں کہ کس نے میسج کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ کئی کرکٹرز کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسجز کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کی جانب گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے. مزمل اسلم
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا حکومت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہورہی ہے ، گندم کی قیمت میں فی من 100 روپے کم ملنے سے کسانوں کا 75 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جبکہ پنجاب کے کسانوں کو 50 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے. گندم کے نرخ، شرح نمو اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے 1200 روپے فی من کسانوں کو نقصان ہے، پنجاب کے کسانوں کا 600 ارب روپے باقی ملک کے کسانوں کا 300 ارب بنتا ہے، یہی کل نقصان تقریبا 3.(جاری ہے)
2 ارب ڈالر کا بنتا ہے، اسی صورتحال کے تناظر میں مستقبل میں گندم کی درآمد کرنی پڑے گی، اتنی رقم پھر درآمد کی شکل میں غیر ملکی کسانوں کو ادا کریں گے.
انہوں نے کہا کہ رواں سال شرح نمو 2.5 تا 3.0 فیصد رہے گی جو 4 فیصد ہدف سے کم ہے، زمینی حقائق کے مطابق پہلے 8 ماہ میں صنعتوں کی پیداوار منفی 1.9 فیصد ہے، صنعتی پیداوار مارچ کے مہینے میں منفی 5.9 فیصد رہی، زراعت تاریخ کی بدترین دور سے گزر رہی ہے کسی قدرتی آفت کا بھی سامنا نہیں ہے. ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی پہلے 30 سے 70 کی اور اب مزید لیوی لگائیں گے تاکہ پیٹرول سستا نہ ہو، حکومت کی جانب سے گیس مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہو رہی ہے جبکہ کھاد پر نئے بجٹ میں ٹیکس لگانے پر بھی کام ہو رہا ہے.