گستاخ امام مہدی کو جلد گرفتار کیا جائے گا، ترجمان گلگت بلتستان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان مسلکی تنوع پر مبنی سماج ہے، یہاں ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام واجب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان مسلکی تنوع پر مبنی سماج ہے، یہاں ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام واجب ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت نے استور میں امام مہدی کی شان میں گستاخی کرنے والے مقرر کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ واقعہ کی استور تھانے میں ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور انشاء اللہ جلد گرفتار بھی کریں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان میں کسی کو بھی مذہبی، مسلکی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام سب پر فرض ہے، ترجمان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت گلگت بلتستان اپنی رٹ ہر صورت قائم رکھے گی۔ جی بی کے عوام سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں اور جی بی کے امن او امان کو قائم رکھیں۔ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک ضرور پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان کہا کہ
پڑھیں:
جی بی حکومت روپانی فاونڈیشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی، گلبر خان
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر سیاحت غلام محمد، وزیر منصوبہ بندی راجہ ناصرعلی خان اور سیکرٹری حکومت گلگت بلتستان عثمان احمد کے ہمراہ ہیوسٹن، ٹیکساس میں روپانی فاؤنڈیشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کے چیئرمین نصر الدین روپانی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور ان کے ہمراہ وفد کو فاؤنڈیشن کے منصوبوں اور جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جی بی میں تعلیمی شعبے کی بہتری کیلئے علاقے میں ایک جدید نرسنگ سکول قائم کیا جائے گا۔نصر الدین روپانی نے گلگت بلتستان حکومت کیساتھ ملکر سٹنٹنگ جیسے سنگین مسئلے کو حل کرنے کیلئے اپنی فاؤنڈیشن کے تعاون کی پیش کش کی۔ روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او مارک انٹونیو بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔ وفد کو فاؤنڈیشن کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جس میں یہ اجاگر کیا گیا کہ کس طرح فاؤنڈیشن نے کمسن بچوں کی پرورش، کمیونٹی کو بااختیار بنانے، اور تعلیم و صحت کی سہولیات کے ذریعے پائیدار ترقی کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اس موقع پر روپانی فاؤنڈیشن کی جانب سے گلگت بلتستان میں صحت، تعلیم اور تعمیر و ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت روپانی فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ روپانی فاؤنڈیشن بنیادی نظام تعلیم کی بہتری کیلئے اپنے پروگرام کو وسعت دے جس سے صوبے میں بنیادی نظام تعلیم کی بہتری میں معاونت ملے گی۔