علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام  انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کے نام خط میں ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار  کیا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہوا۔ آئین کے مطابق ضم شدہ اضلاع تمام  انتظامی اختیارات خیبر پختونخوا حکومت کے پاس ہیں۔

خط میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن نہ صرف آئین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کے اختیار کی نفی بھی ہے۔ وفاقی حکومت متنازع کمیٹی کا نوٹیفکیشن واپس لے۔ علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم کو خط میں کہا کہ اپنے آئینی حقوق کے لیے صوبائی حکومت اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کر سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا شہباز شریف

پڑھیں:

تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2025 میں 4.1 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی بھی ایک ماہ میں ترسیلات زر کا حجم 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ 2025 میں ترسیلات زر کی یہ تاریخی سطح بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت، محنت، اور حکومت پر اعتماد کی مظہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران اب تک مجموعی طور پر ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں اس سال مارچ میں 37.4 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جاری اوورسیز پاکستانیز کنوینشن کے موقع پر اس خوشخبری کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ سنگ میل ہمارے محنت کش پاکستانیوں کے عزم، لگن اور حکومت کی مؤثر معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: “سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ بیرون ملک دن رات محنت کرکے نہ صرف ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سمندر پار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ان کے مسائل کے حل اور سہولت کاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کو 40 دن کی حفاظتی ضمانت مل گئی
  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • تاریخی سنگ میل: مارچ 2025 میں ترسیلات زر 4.1 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مسرت
  • ضم اضلاع کے فنڈز کے پی حکومت کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، بیرسٹر سیف
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کا افغان حکومت کو دہشت گردوں کو لگام ڈالنے کا مشورہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، وزیراعظم