یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طے ہوچکا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے نہیں جارہے، لکھ کر بھی دینا ہوا توآج دےدیں گے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت بھاگ رہی ہے، یہ نہیں چاہتے کہ سچ سامنے آئے۔
انھوں نے بتایا کہ اگلے لائحہ عمل کااعلان بانی پی ٹی آئی کریں گے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گےتمام آپشن کھلے ہیں۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ مذاکرات ختم کرنے کا فیصلہ کسی اورنہیں بانی کا ہے، حکومت خلوص دکھائے تو بانی غور کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا تھا کہ سادہ سا مطالبہ ہے کمیشن بنادیں، حکومت کواخلاص دکھانا ہے تواکتیس کا انتظار نہ کرے۔
مزیدپڑھیں:پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے
پڑھیں:
حکومت سے مذاکرات : عمران خان نے 28 جنوری کی بیٹھک کے لیے شرط عائد کردی
راولپنڈی:
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی اور عمران خان کی ملاقات نہ ہوجائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بانی عمران خان سے تفصیلی بات ہوئی ہے بانی پی ٹی آئی اس چیز سے باخبر ہیں کہ گولی چلی، فسطائیت کا ماحول ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا، ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، وہ کہتے ہیں گولی چلی نہیں، ہمارے شہداء ہیں اور زخمی بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی میں علی امین کی بہت ذمہ داریاں ہیں علی امین کی خواہش پر بانی نے فیصلہ کیا ہے کہ جنید اکبر پارٹی صدر کے پی ہوں گے جب کہ وزیراعلی کے پی علی امین ہی رہیں گے، مشال یوسف زئی بشری بی بی کی ترجمان ہیں، پارٹی کے اپنے عہدے ہیں، بشری بی بی کو کوآرڈی نیشن کی ضرورت ہے، پارٹی کا کام پارٹی کے عہدیدار کریں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عالیہ حمزہ ہماری بڑی متحرک کارکن ہیں ان کا بڑا کردار ہے بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں عالیہ حمزہ کو پنجاب میں بڑا عہدہ دیا جائے ہم بیٹھیں گے اور پنجاب میں عالیہ حمزہ کے حوالے سے اہم فیصلہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کے معاملے سے میرا براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے وہ پارٹی کی سطح پر معاملہ ہوگا، عاطف خان ہمارے ایم این اے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔