Daily Ausaf:
2025-01-27@04:28:34 GMT

پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مابین مذاکرات ڈیڈ لاک کے شکار ہیں، جس کی وجہ سے پی پی نے میاں نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آصف زرداری نواز شریف سے رابطہ کریں گے، ان کے ساتھ ساتھ بلاول بھٹو کی بھی نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے نواز شریف سے رابطہ کر رہی ہے، انھیں وفاقی حکومت سے متعلق پی پی کے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع پی پی کے مطابق پیپلز پارٹی نواز شریف سے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ کرے گی، اور ان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا، کیوں کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی پی وزیر اعظم شہباز شریف سے مکمل طور مایوس ہو چکی ہے۔

پی پی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم تحریری معاہدے پر عمل درآمد کروانے میں ناکام رہے ہیں، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات بدستور موجود ہیں، پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے متعلق بھی سنگین تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی کو وفاق میں تعیناتیوں اور قانون سازی سے متعلق تحفظات ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے 6 ماہ میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟ اہم انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نواز شریف سے پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025ء کے پہلے نصف سال میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوا۔ پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے آگے رہا۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ چین مالی سال 2025ء کے پہلے نصف میں 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار رہا۔ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری 2025ء کے پہلے نصف میں 14 فیصد بڑھ کر 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایف ڈی آئی کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت میں ترقی پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر اور ہنر مند افرادی قوت کے لیے اہم موقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کے ذریعے قابل تجدید توانائی اور ماحول دوست ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری پائیدار ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش منزل ہے۔ مالی سال 2024ء میں ایف ڈی آئی میں 25 فیصد اضافہ ہوا جس کے سبب سال کا اختتام 2.5 بلین ڈالر پر ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف سے کوئی ناراضی نہیں، نہ غلط فہمی ہے، شاہد خاقان عباسی
  • پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں پر غور کررہے ہیں، بنگلہ دیش
  • ڈیڈ لاک، پیپلز پارٹی کا نواز شریف سے براہ راست رابطے کا فیصلہ
  • وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی کے تاحال تحفظات برقرار
  • پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ پاؤر شیئرنگ پر مذاکرات کرنے والی کمیٹیاں تحلیل کردی
  • مسلسل وعدہ خلافی، پیپلز پارٹی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان حکومتی مذاکراتی کمیٹیوں پربرہم
  • پاور شیئرنگ پر پی پی کی ن لیگ سے مذاکرات کرنیوالی کمیٹیاں تحلیل، زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے
  • پی پی نے پاور شیئرنگ پر تمام کمیٹیاں تحلیل کردیں، آصف زرداری شہباز شریف سے مذاکرات کرینگے