ڈیرہ اسما عیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آجائے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈیرہ اسمعٰیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔
جس حالت میں جرگہ لے کر میرے پاس تشریف لائے ہیں، جس امید سے وہ آئے ہیں، خدا کرے ہماری ریاست اور ریاستی اداروں کو اللہ وہ آنکھیں عطا کرے، جس سے وہ ان کی مشکل کو دیکھ سکیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم آگے ایک جرگہ اور کریں گے، اس میں ایک وفد تشکیل دیا جارہا ہے جو پشتون بیلٹ کی سیاسی جماعتیں ہیں، ان کے ساتھ وہ رابطہ کریں، اس کے بعد ہم اگلا لائحہ عمل طے کریں۔
ان سے سوال پوچھا گیا کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کے لئے یہ جرگہ آپ کی طرف دیکھ رہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی تمام توانائیاں وہ سب ان کے سپرد کی ہیں، اور انشا اللہ متحدہ جدوجہد کے ساتھ اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ختم ہو رہے ہیں، جس پر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شروع کب ہوئے تھے؟ مجھے اس کا بھی پتا نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے 100 بار ہمارے پاس آئیں، ان سے بات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آجائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں۔
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے، دوسری دنیا کے ساتھ بھی روابط انہی کے ہیں، معاملات وہی چلا رہے ہیں، یہ انہی کے نمائندے ہیں، یہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدامنی نے قبائلی علاقوں کا برا حال کر رکھا ہے، نہ وہاں سکول کی کوئی افادیت ہے، نہ کسی کالج کی افادیت ہے، نہ کسی ہسپتال اور سڑک کی افادیت ہے، کوئی چیز ایسی نہیں ہے کہ جس سے لوگ استفادہ کر سکیں۔
سیاسی انتشار سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ریاست کھل کر بات کرے، یہ نہ کہے کہ ہم نے 10 یا 20 سال بعد یہاں تک پہنچنا ہے، کبھی جرگے ہو رہے ہیں، کبھی کچھ ہو رہا ہے، ہمیں واضح بتایا جائے کہ عالمی قوتوں کا ایجنڈا کیا ہے اور سٹیٹ کا ایجنڈا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں 20 سال سے زیادہ عرصہ ایک ہی منطقے پر جنگ فوکس کر رہا ہو، خون بہہ رہا ہو، یہ چیز کسی جغرافیائی تبدیلیوں کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہے، میں اس بارے میں پریشان ہوں کہ کہیں ہمارے جغرافیے میں تو کوئی تبدیلی نہیں لائی جارہی، میرا وہم ہے کہ یہ خطرہ موجود ہے، میری خواہش ہوگی کہ میری بات صحیح ثابت نہ ہو۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے میں کوئی امن ہے نہ حکومت، ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہو رہی ہے، ایک طرف بدامنی کی صورتحال ہے کہ اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ہمارا صوبہ ان خرابیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کے دور میں فیک نیوز کے چیلنج کا سامنا ہے:بلاول بھٹو زرداری

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن ن کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ رہا ہو ہوں کہ رہا ہے

پڑھیں:

آج کا دن کیسا رہے گا؟

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

آج کا دن آپ کے لیے توانائی اور جوش و خروش سے بھرپور رہے گا۔ آپ نئے منصوبوں پر کام شروع کر سکتے ہیں اور اپنی توجہ اہداف پر مرکوز رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، جلد بازی سے گریز کریں اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ خاندانی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ کو مالی معاملات میں کامیابی مل سکتی ہے۔ آمدنی میں اضافے کے امکانات ہیں۔ کاروبار میں بہتری آئے گی۔ تاہم، اخراجات پر قابو رکھنا ضروری ہے۔ گھریلو زندگی خوشگوار رہے گی۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔

 

 

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

آج آپ کے لیے سفر کے امکانات ہیں۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہوگی۔ کاروباری معاملات میں پیش رفت ہوگی۔ تاہم، بات چیت میں احتیاط برتیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ ذہنی دباؤ سے بچیں۔

 

سرطان:

آج آپ کو خاندانی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ گھر میں خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ جذباتی فیصلوں سے گریز کریں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔

 

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

آج آپ کے لیے تخلیقی کاموں کے لیے بہترین دن ہے۔ آپ نئے آئیڈیاز پر کام کر سکتے ہیں۔ محبت کے معاملات میں کامیابی ملے گی۔ طلباء کے لیے اچھا دن ہے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

آج آپ کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محنت اور لگن سے کام کرنے سے کامیابی ملے گی۔ مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔ سفر سے گریز کریں۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

آج آپ کے لیے سماجی سرگرمیوں کے لیے اچھا دن ہے۔ دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہوگی۔ کاروباری معاملات میں کامیابی ملے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔

عقرب:

24 اکتوبر تا 22 نومبر

آج آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ غصے اور جلد بازی سے گریز کریں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ خاندانی معاملات پر توجہ دیں۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

آج آپ کے لیے سفر کے امکانات ہیں۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہوگی۔ مذہبی اور روحانی سرگرمیوں میں دلچسپی بڑھے گی۔ تعلیم کے شعبے میں کامیابی ملے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

آج آپ کو اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ محنت اور لگن سے کام کرنے سے کامیابی ملے گی۔ مالی معاملات میں بہتری آئے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔ سفر سے گریز کریں۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

آج آپ کے لیے سماجی سرگرمیوں کے لیے اچھا دن ہے۔ دوستوں اور خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ نئے لوگوں سے ملاقات ہوگی۔ کاروباری معاملات میں کامیابی ملے گی۔ صحت کا خیال رکھیں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

آج آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ غصے اور جلد بازی سے گریز کریں۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ صحت کا خیال رکھیں۔ خاندانی معاملات پر توجہ دیں۔

(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)

متعلقہ مضامین

  • میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے واضح اقدامات چاہتے ہیں، اسد قیصر
  • مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا، کسی بھی حوالے سے بات چیت شروع نہیں کرنا چاہتے، شیخ وقاص اکرم
  • دُکھی انسانیت کی خدمت کیلیے سماجی تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں، سجاد خان
  • پریشان ہوں جغرافیہ میں کوئی تبدیلی تو نہیں لائی جارہی، مولانا فضل الرحمن
  • ایسا پلٹ فارم چاہتے ہیں جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے فضل الرحمن
  • ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں معاملات پر غور اور مجموعی سیاسی حل سامنے آئے: مولانا فضل الرحمٰن
  • وزیر اعلیٰ کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سجاد خان