Daily Ausaf:
2025-01-27@04:13:33 GMT

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، امریکی صدر کی جانب سے امریکی پیداوار کو بڑھانے کیلئے وسیع منصوبہ جاری کرنے اور اوپیک سے خام تیل کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیے جانے کے بعد مارکیٹ ہفتہ وار گراوٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جمعہ کو برینٹ کروڈ فیوچر 9 سینٹ سستا ہوکر 78.20 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 9 سینٹ سستا ہوکر 74.

53 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ہفتے کے دوران برینٹ میں اب تک 3.18 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 4.28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس ہفتے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد جنگی پریمیمز میں کمی کی، اور ساتھ ہی ٹرمپ کی توانائی پالیسی میں تبدیلی کی تیاری کررہے ہیں۔

جمعرات کو سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ مطالبہ کریں گے کہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اصل رہنما سعودی عرب خام تیل کی قیمت میں کمی لائیں۔
مزیدپڑھیں:ایمریٹس سے سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خام تیل کی

پڑھیں:

گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ

․مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد بڑھ گئیں۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 11 ملین روپے تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2023 میں گڑ کی برآمدات کی مالیت 3 ملین روپے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

اس نومبر 2023 کے مقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران گڑ کی قومی برآمدات میں 8 ملین روپے یعنی 266سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن مطالبہ: 28 جنوری سے پہلے کسی بھی قسم کے اعلان کا ایک فیصد بھی امکان نہیں، عرفان صدیقی
  • مہنگائی کیخلاف بائیکاٹ مہم سے شاپنگ مال ویران، خریداری 50 فیصد گھٹ گئی
  • ہفتہ وار مہنگائی دہائی کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی، 3 فیصد سے نیچے آنے کا امکان
  • پام آئل کی قومی درآمدات میں 29.43 فیصد اضافہ ہوا ،پی بی ایس
  • مہنگائی میں کمی کے سرکاری دعوے، مگر 14 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • اسٹیٹ بینک کا معیشت کی بحالی کیلیے شرح سود میں مسلسل چھٹی بار کمی کا امکان
  • 12 اشیاء سستی، 14کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے اہم خبر
  • گڑ کی قومی برآمدات نومبر 2024 کے دوران 266.66 فیصد اضافہ
  • کراچی: درجۂ حرارت 9 ڈگری ہونے کا امکان