عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کی جگہ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے، رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن و امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کے لیے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا، ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے۔ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی ملاقات 28 جنوری کو کراتی ہے تو پھر دیکھیں گے۔ ہمارا موقف یہی ہے کہ پہلے کمیشن بنائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو حکومت ملاقات کرائے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے نومنتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کے مجھے صوبائی صدر نامزد کیا۔
انہوں ںے کہا کہ مجھے علی امین، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے چنا گیا، میں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز گاؤں کی صدارت سے شروع کیا، مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کے وجہ سے ملی جس کی مثال دوسری پارٹیوں میں نہیں ملتی، انشاءاللہ میں عمران خان اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، تمام کارکنان میرے لیے ہمیشہ کی طرح دعا کریں۔ انہوں ںے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی گروپ بندی کی گنجائش نہیں، ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ان شاءاللہ ایک رہیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی کی صدارت سے سلمان اکرم جنید اکبر دیا گیا پور کو کہا کہ
پڑھیں:
گنڈاپور کی جگہ جنید اکبر پی ٹی آئی پختوانخوا کے صدر مقرر
راولپنڈی (صباح نیوز) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنید اکبر کو تعینات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ ہفتے کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
راجا نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کے پی کے پی ٹی آئی کی صدارت سے ہٹانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو صدارت دینے کی ہدایت کی ہے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ صوبائی وزیراعلیٰ کی حیثیت سے علی امین گنڈاپور کے کندھوں پر پہلے ہی بہت سی ذمہ داریاں عاید ہیں، اس لیے ان کا بوجھ ہلکا کرنے اور پوری توجہ صوبے کے معاملات پر مرکوز رکھنے کی خاطر ان کی جگہ جنید اکبر کو صدر بنایا گیا ہے۔ جبکہ عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں میں جنید اکبر بھی شامل تھے۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ درحقیقت علی امین گنڈاپور کی بھی یہی خواہش تھی کہ ان کو پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا جائے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو ان کا جانشین مقرر کیا جائے۔ سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ جنید خان کے تقرر کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک کو پنجاب میں اہم ذمہ داری سونپی جائے گی۔